کراچی میں بجلی کی طویل دورانئے کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث عوام نے بے چینی اور گہری تشویش کااظہار کیا ہے اور بجلی کے بحران کو ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی پر کاری ضرب قرار دیا ہے، شہر کراچی کے عوام بجلی کے بلوں کی مد میں ملک بھر سے زیادہ ادائیگی کررہے ہیں لیکن اس کے باوجود یہاں بجلی کا بحران نہ صرف عوامی مشکلات میں اضافے کا سبب بن رہا ہے بلکہ کاروباری اور تعلیمی سرگرمیاں بھی شدید متاثر ہورہی ہیں اُنہوں نے کہاکہ موسم گرما میں بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ کے معمول نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی ہے اور وہ اس صورتحال میں عوام اپنے پرامن احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں ،عوام نے صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اوروفاقی وزیربرائے پانی و بجلی راجہ پرویز اشرف سے مطالبہ کیا کہ کراچی میں بجلی کی گھنٹوں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کافی الفور نوٹس لیاجائے اور بجلی کے مسئلے کے حل کے لیے کے ای ایس سی کو دوبارہ وفاق کے ماتحت کیاجائے اور اوپن ٹینڈر کے ذریعہ اس ادارے کو ایسی انتظامیہ کے حوالہ کیاجائے جو کراچی کے شہریوں کے مسائل کے حل میں مخلص ہوں۔
Wednesday, April 1, 2009
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
بجلی کی بابت کراچی والوں کی پریشانی درست ہے اور اس مداوا لازم ہے لیکن کراچی ایک بڑا مسئلہ کُنڈے ہیں ۔ صرف کُنڈے ہی ختم کر دیئے جائیں تو لوڈ شیڈنگ کم ہو سکتی ہے
ReplyDeleteپورے ملک میںیہیحال ہے جناب
ReplyDeleteکیوں نہ ہم اس ملک کو ہی ٹھیکے پر دے دیں
ReplyDeleteیہ اور بات ہے کہ اس فارمولے پر کسی نہ کسی حد تک عمل ہو رہا ہے