
انیس سو بیاسی میں ’تھرلر‘ نامی البم نے مائیکل جیکسن کو دنیا کا مشہور ترین پاپ اسٹار بنا دیا۔ آج کی تاریخ تک ’تھرلر‘ دنیا کا سب سے زیادہ فروخت ہونے والا البم ہے جس کی اکتالیس ملین سے زیادہ کاپیاں فروخت ہوئیں۔ مائیکل جیکسن انتیس اگست انیس سو اٹھاون میں امریکہ میں پیدا ہوئے۔ بچپن ہی سے ان کو موسیقی سے شغف تھا اور وہ اپنے چار بڑے بھائیوں کے ساتھ جیکسن فائیو نامی میوزک بینڈ میں پرفارم کرتے تھے۔ 'تھرلر‘ کے ریلیز ہونے سے پہلے مائیکل جیکسن کا ایک سولو البم...