Thursday, June 18, 2009

نیا بجٹ لایا ایس ایم ایس پر ٹیکس ،نوجوانوں کے لیے

وفاقی بجٹ میں موبائل فون ایس ایم ایس پر بیس پیسے ٹیکس لگایا گیا ہے جس سے نوجوان خاص طور پر پریشان نظر آتے ہیں۔
موبائل فون پر با ت کرنے کے علاوہ اس کا دوسرا اہم استعمال اس کے ذریعے پیغامات بھیجنا ہے۔ عام آدمی میں سب سے زیادہ نوجوان اس کے ذریعے پیغامات بھیجتے نظر آتے ہیں ۔کسی کو شرارتی پیغام بھیجنا ہو ، کوئی لطیفہ بھیجنا ہو سالگرہ کی مبارک باد یا کسی کو ہو منانا غرض ایس ایم ایس اب لگتا ہے ہر کسی کی ضرورت سا بن گیا ہے ۔لیکن نئے بجٹ میں لگادیا گیا ہے یعنی اب ہر ایس ایم ایس پر بیس پیسے ٹیکس دینا پڑےگا۔ اس سے عام آدمی خاص طور نوجوان لڑکے اور لڑکیاں پریشان نظر آتے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سے انہیں پیغاما ت بھیجنے میں مشکل ہوجائے گی ۔

1 comment:

  1. مشکلات نہیں ہو جائیں گی، قتل ہو جائیں گے
    مشرف نے اتنی مشکلوں سے تو محبت کی آبیاری کے لئے یہ ایس ایم ایس نامی نہری نظام شروع کیا تھا

    ReplyDelete