Sunday, October 18, 2009

انٹرنیٹ

 افضل صاحب ”میرا پاکستان" نے مجھے ٹیگ کیا یا ڈوری سے باندھا اور چند سوالات کئے ۔
تو جناب جوابات حاضر ہیں۔


انٹرنیٹ پر آپ روزانہ کتنا وقت صرف کرتے ہیں؟
تین سے پانچ گھنٹے!!-

انٹرنیٹ آپ کے رہن سہن میں کیا تبدیلی لایا ہے؟
انٹرنیٹ نے رہن سہن کے انداز کو مکمل ہی بدل دیا ہے۔

کیا انٹرنیٹ نے آپ کی سوشل یا فیملی لائف کو متاثر کیا ہے اور کس طرح؟

میرا صرف ایک دوست ہے میرے فالتو یاردوست ہیں نہیں ، فیملی صرف دوافراد پر مشتمل ہے ایک امی اور میں،۔گھرپر بیٹھ کر بور ہونے سے بہتر ہے کہ انٹرنیٹ کا استعمال کیا جائے۔۔انٹرنیٹ نےمیری سوشل یا فیملی لائف کو بالکل متاثر نہیں کیا۔
...
اس علت سے جان چھڑانے کی کبھی کوشش کی اور کیسے؟
میں نے انٹرنیٹ استعمال کرنے کے اوقات مقرر کیے ہوئے ہیں ۔ اس علت سے جان چھڑانے کی کبھی کوشش نہیں کی اور نہ کروں گا۔
...
کیا انٹرنیٹ آپ کی آؤٹ ڈور کھیلوں میں رکاوٹ بن چکا ہے؟
انٹرنیٹ میرے واحد آؤٹ ڈور کھیل میں رکاوٹ بن گیا ہے ۔اسمیں قصور کمپیوٹر یا انٹرنیٹ کا نہیں بلکہ میری سستی کا ہے۔

1 comment: