Thursday, June 10, 2010

باپ

باپ
1۔ باپ تاریک رہواں میں روشنی کا مینارہے۔
2۔ باپ کا احترام کرو تاکہ اُس سے فیضیاب ہو سکو۔
3۔ باپ کا احترام کرو تاکہ تمہاری اولاد تمہارا احترام کرے۔
4۔ باپ کی بات غور سے سنو تاکہ دوسروں کی نہ سننی پڑیں۔
5۔ باپ کے سامنے اونچا نہ بولو ورنہ اللہ تم کو نیچا کردے گا۔
6۔ باپ کے مشوروں پر عمل کرو۔تمام آفات سے محفوظ رہوگے۔
7۔ باپ کے احسان کا حق اس دنیاوی خدمت سے ادا نہیں ہو سکتا۔
8۔ باپ کے سامنے نظر جھکا کر رکھو تاکہ اللہ تم کو دنیا میں بلند کردے۔
9۔ باپ ایک رحمت خداوندی ہے جو سدا سر پرچادر کی طرح تنی رہتی ہے۔
10۔ باپ ایک مقدس محافظ ہے جو ساری زندگی خاندان کی نگرانی کرتا ہے۔
11۔ باپ کے ساتھ حسن سلوک کرنا جہاد فی سبیل اللہ سے بھی بڑھ کر ہے۔
12۔ باپ اولاد کے کیلئے ڈھال ہے۔ جو کبھی اپنی اولاد سے غافل نہیں ہوتا۔
13
باپ کا حکم مانوتاکہ خوشحال ہوسکو۔ باپ کی سختی برداشت کرو تاکہ باکمال ہو سکو۔
14۔ باپ ایک ذمہ دار ڈرائیور ہے۔ جو گھر کی گاڑی کو اپنے خون سے چلاتا ہے۔
15۔باپ کے آنسو تمہارے دکھ سے نہ گریں ورنہ اللہ تم کو جنت سے گرادے گا۔
16۔ باپ اللہ کی صفت ربوبیت کا مظہر ہے۔ باپ اللہ کی رحمت کا سایہ ہے۔
17۔ باپ درخت کی مانند ہے۔درخت خود جل جاتا ہے مگر دوسروں کو سایہ دیتا ہے۔
18۔ باپ کے سامنے شفقت اور انکساری سے جھکے رہنا، عزت کی بلندیوں تک پہنچادیتا ہے۔
19۔ باپ ایک کتاب ہے۔ جس پر تجربات تحریر ہوتے ہیں اسے اپنے سے دور مت کرو۔

3 comments:

  1. شکريہ شکريہ شکريہ
    آپ نے تو ميری " موجاں ای موجاں " کر دی ہيں
    :lol:

    ReplyDelete
  2. کافی مشکل امر ہيں مجھ سے تو نہ نبھ سکيں گے

    ReplyDelete
  3. اللہ ہمارے ماں باپ کو وہ سب خوشیاں عطا فرمائے جو اللہ نے رکھی ہیں
    دنیا اور آخرت میں عزت و وقار اور ہمیں ان کا احترام سلیقے سے کرنے کی توفیق عطا فرمائے
    جو کوتاییاں سر زد ہوئی ہیں نا فرمانیوں کو ہماری معاف فرما

    آمین

    ReplyDelete