Sunday, January 31, 2010

جاگیرداری نظام

یہ ایک مافیا کی قسم ہے۔ ان کی اکثریت ملک کے غداروں اور غیر ممالک کے ایجنٹوں پر مشتمل ہوتی ہے۔  ان کے باپ دادا نے آزادی کی مخالفت کی اور مجاہدین آزادی کی مخبریاں کرکے جاگیریں حاصل کی تھیں جس میں آزادی کے بعد عوام کا خون چوس چوس کر اور اضافہ کرلیا۔

Thursday, January 28, 2010

ایک خاموش میسج

ایک دفعہ ایک بوڑھی عورت اپنے بیٹے کے ساتھ پارک میں بیٹھی ہو ئی تھی۔
پاس ہی ایک کوا بھی بیٹھا تھا۔

ماں نے اپنے بیٹے سے پوچھا کہ کیا ہے۔
بیٹا بولا یہ کوا ہے۔

پاکستانی ٹیلنٹ

 جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر  گاڑیوں اور سامان میں دھماکا خیز مواد کی نشاندہی کیلئے برطانوی ساختہ اے ڈی ای سکس فائیو ون نامی آلہ استعمال کیا جارہا ہے۔برطانوی کمپنی یہ آلہ اب تک عراق سمیت بیس سے زائد ممالک کو برآمد کرچکی ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق مذکورہ آلہ کسی مغربی ملک میں استعمال نہیں کیا جاتا۔ 

Wednesday, January 27, 2010

انسانی جان سے کھیلنے والی مافیا کا ایک اور شکار

انسانی جان سے کھیلنے والی مافیا کا ایک اور شکار۔ میرے دوست کی منگیتر انعم حئی ہلاک ہو گئی ۔انعم حئ سے میرے دوست عبد الراشد کی منگنی ستمبر 2009 میں ہوئی تھی۔
کل رات یوپی سوسائٹی کی انعم حئی کو پیٹ میں درد کے باعث گودھرا مسلم اسپتال داخل کرایا گیا۔جہاں ڈاکٹر نے مریضہ کو مبینہ طور پر انجیکشن لگایاجس کے چند منٹ بعد وہ دم توڑ گئی۔

Monday, January 25, 2010

پاکستان فضائیہ کے سابق سربراہ ایئر چیف ایئر مارشل(ر) تنویر محمود احمد کی پروقارتصویر



پاکستان فوبیا کا شکار بھارتی حکومت کے عہدیدار اور انتہا پسندہندو اس وقت انتہائی حیرت اور خفت سے دوچار ہوگئے جب بھارتی حکومت کے ایک بڑے اشتہار میں دیگر اہم شخصیات کے ساتھ پاک فضائیہ کے سابق سربراہ کی مکمل یونیفارم میں تصویر بھی شائع ہوئی۔ 

Sunday, January 24, 2010

انڈین پرابلم لیگ


انڈین پرئمیرلیگ بن گئی ہے انڈین پرابلم لیگ ۔ اس موقعےپرشلپا شیٹی، پریٹی زنٹا،للیت مودی اور انڈین کرکٹ بورڈ کے "پراسرار"موقف


Saturday, January 23, 2010

Thursday, January 21, 2010

پاکستان کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان


لیاقت علی خان پاکستان کے پہلے وزیراعظم تھے۔ آپ ہندوستان کے علاقے کرنال میں پیدا ہوئے نواب زادہ لیاقت علی خان، نواب رستم علی خان کے دوسرے بیٹے تھے۔ آپ 2 اکتوبر، 1896ء کو پیدا ہوئے۔ آپ کی والدہ محمودہ بیگم نے گھر پر آپ کے لئے قرآن اور احادیث کی تعلیم کی انتظام کروایا۔ 1918 میں آپ نے ایم اے او کالج علی گڑھ سے گریجویشن کیا۔ 1918 میں ہی آپ نے جہانگیر بیگم سے شادی کی۔ شادی کے بعد آپ برطانیہ چلے گئے جہاں سے آپ نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔اور 1922 میں انگلینڈ بار میں شمولیت اختیار کی۔ 1923 میں ہندوستان واپس آئے اور مسلم لیگ میں شامل ہوئے۔ 1936 میں آپ مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل بنے۔ آپ قائد اعظم محمد علی جناح کے دست راست تھے۔

Wednesday, January 20, 2010

عوام کی ڈیمانڈ


عوام کی ڈیمانڈ


بہت پہلے اک نعرہ تھا
روٹی کپڑا اور مکان
اب تو ہم یہ مانگتے ہیں
بجلی چینی امن امان


بابا مجھکوڈرلگتا ہے



بابا مجھکوڈرلگتا ہے


یہ خون ریزی،یہ دل سوزہنگامے
مسلمان کو مسلمانوں سے ڈر لگتا ہے
وہ جو ملکِ گستاخ ہے کچھ بھی نہیں
دھرتی کے شیطانوں سے ڈرلگتا ہے


Sunday, January 17, 2010

فراڈیا ہو تو ایسا

ایک شخص بچے کا ہاتھ تھامے حجام کی دکان میں داخل ہوا۔
اس نے پہلے بال کٹوائے پھر شیو بنوائی، ناخن ترشوائے پھر بچے کو کرسی پر بیٹھا کر حجام  سے کہا

Friday, January 15, 2010

دورنبویﷺ کی بیوٹیشنز

دلہن کی زینت وزیبائش کی روایت شاید ہزاروں سال پرانی ہے۔حضورپاک ﷺ کے زمانے میں دلہنوں کو سجانے اورمیک اپ کرنے کیلئے بھی کئی خواتین مخصوص تھیں ۔ ہم ان  خواتین کو دورنبویﷺ کی بیوٹیشن کہہ سکتےہیں۔

Thursday, January 14, 2010

دوٹکے کے آدمی

ایک سیٹھ نے اپنے نوکر سےکسی بات پر ناراض ہو کرکہا کہ تم دوٹکے کے آدمی ہو۔۔۔
 یہ سن کر نوکر رونے لگا اور اتنا رویا کہ سیٹھ پریشان ہو گیا۔ اُس نے پوچھاکہ آخر کیا بات ہوگئی ۔۔۔۔۔

Tuesday, January 12, 2010

کامیابی یا ناکامی کا کریڈٹ

 


کسی بھی شخص کی کامیابی یا ناکامی کا کریڈٹ صرف اس شخص کی ذات پر ہی نہیں بلکہ اس کے عزیزوں،رشتہ داروں اور دوستوں کے روئیےاور برتا ؤپر بھی ہوتا ہے۔ اگر ہم کوئی کامیابی حاصل کرتے ہیں تو وہ کامیابی ایک ہماری کامیابی نہیں ہوتی بلکہ ہمارے ان چاہنے والوں کی بھی ہوتی ہے جو قدم قدم پر ہماری رہنمائی اور حوصلہ افزائی کرتے ہیں،

Saturday, January 9, 2010

جرم کے خلاف جنگ


  شہر میں کہیں واردات ہوجائے تو پولیس کو اطلاع ہوجاتی ہے۔آج کل وہ موقع پر بھی پہنچ جاتی ہے مگرسانپ پہلے ہی نکل گیا ہوتاہے لکیر کی پٹائی کے دوران لٹنے والے بدنصیب شخص کااورکباڑہ ہو جاتاہے۔پولیس کی کارکردگی کا اندازہ اس وڈیو سے لگایا جاسکتا ہے۔

Friday, January 8, 2010

سو سے زیادہ لوگ مرگئے کسی نے تعزیت تک نہیں

صوبہ سرحد میں جب دھماکہ ہوتا ہے تو  سیاسی جماعتوں کے عہدے دار اورنام نہاد سیاست دان بڑے بڑے بیانات تو دیتے ہیں مگر وہاں تعزیت کیلئے نہیں جاتے؟؟ لکی مروت میں دھماکہ ہوا وہاں سو سے زیادہ لوگ مرے کسی کو وہاں جانے کی توفیق کیوں نہیں ہو ئی ؟؟

Thursday, January 7, 2010

پڑوسیوں سے تعلقات

پڑوسی سے اچھے تعلقات رکھنا اس کے کام آنا ،اس کی عزت کرنا بڑی خوبی ہےاور ان باتوں کاشمار اعلی اخلاق اور شرافت میں ہوتا ہے۔جوشخص اپنے پڑوسی سے محبت نہ کرے وہ اچھا انسان نہیں ہے۔بلکہ اس کا ایمان چھن جانے کا بھی خطرہ ہے۔حضور پاکﷺکا ارشادہے"تم میں سے کوئی مومن نہ ہو گا جب تک اپنے پڑوسی کو اتنا پیارا نہ رکھے جتنا اپنی جان کو پیارا رکھتا ہے"۔

Tuesday, January 5, 2010

اعلان نامہ

میں لاکھ بزدل سہی مگر میں اسی قبیلے کا آدمی ہوں کہ جس کے بیٹوں نے
جو کہا اس پہ جان دے دی
میں جانتا تھا مرے قبیلے کی خیمہ گاہیں جلائی جائیں گی اور تماشائی
رقص شعلہ فشاں پر اصرار ہی کریں گے

بندےہمارے مرےاورالزام بھی ہم پر

فرزند کراچی سید مصطفیٰ کمال کی "جھوٹوں" اور "الوکے پٹھو ں" پرلعنت

Monday, January 4, 2010

بھائیوں‌اور بہنوں میرے بلاگ کو ووٹ دو

ایک ویب سائٹ پر پاکستانی بلاگرز ایواڈز کیلئے ووٹنگ ہو رہی ہے

Friday, January 1, 2010

نیا سال مبارک2010


اللہ سے دعا ھے کہ یہ سال ھم سب کے لئے اچھا اور امن و سلامتی، ترقی و خوشحالی کا ھو اور پاکستانیوں کو متحد ھونے کی توفیق عطا فرمائے،اب نیا سال شروع ہونے والا ہے۔

انتہائی قابل مذمت اور المناک دہشت گردی


 کراچی میں اربوں ر وپے کی جائیداد کا نذرآتش کیا جانا بظاہر کرا چی کی معیشت کو مفلوج کرنےاور کراچی کی ترقی کو روکنے کا ایک طے شدہ منصوبہ تھا۔ بلاسٹ کے ذریعے درجنوں افراد کو موت کے گھاٹ اتارنا اور زخمی کردینا بلا شبہ انتہائی قابل مذمت اور المناک دہشت گردی ہے۔