ایوان صدرمیں گذشتہ روز عیدمیلادالنبی کے سلسلہ میں محفل میلاد منعقد ہوئی جس میں قومی اسمبلی کی اسپیکر فہمیدہ مرزا، خواتین ایم این اے، سینیٹرز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین کی کثیرتعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔ اس موقع پر خواتین نعت خوانوں نے اپنی سریلی آواز میں نبی آخرزماں کے حضور عقیدت کے پھول نچاور کئے۔اس موقع پرایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والی خواتین ایم این اے خوش بخت شجاعت کا خطاب جاری تھا کہ اچانک لائٹ چلی گئی۔ لائٹ کا اچانک چلے جانا میرے لئے حیران کن تھا پہلے ہی ۔بد ترین غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے عوام کی زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی اور اب ایوان صدر بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع ہوگئی ہے۔
سندھ بھر میں میٹرک کے امتحانات سترہ مارچ سے شروع ہو چکے ہیں جبکہ صوبے بھر میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے امتحانات بھی جاری ہیں ۔ سندھ بھر میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے طلبا کو امتحانات کی تیاری میں مشکل کاسامنا ہے ۔طلبا کے مطابق بجلی نہ ہونے کے باعث وہ موم بتیاں جلا کر پڑھائی پر مجبور ہیں جبکہ امتحانی ہالوں میں بجلی کی بندش سے اندھیرا ہوتا ہے جس کی وجہ سے طلبا کو پرچے حل کرنے میں مشکل پیش آتی ہے ۔
0 تبصرے:
Post a Comment
اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔