Sunday, March 22, 2009

ڈبل سواری پر پابندی

ڈبل سواری پر پابندی میں کئی بار کی جانیوالی توسیع سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔ ڈبل سواری پر پابندی ایک عارضی انتظام کے تحت ماضی میں لگائی جاتی رہی ہے مگر اب یہ پابندی تسلسل سے جاری ہے اور ختم نہیں کی جا رہی۔ کہنے کو تو یہ پابندی بدامنی سے بچاؤ اور ناخوشگوار واقعات کے سدباب کیلئے ہے مگر میں حکومت سے ادب کے ساتھ پوچھنا چاہتا ہوں کہ اس باب میں عوام کو ہی کیوں مشکل میں ڈالا جارہا ہے ؟ اس کا مطلب تو یہ ہے کہ انتظامیہ اپنی ذمہ داریاں صحیح طریقے سے ادا نہیں کررہی اور وہ ذمہ داریاں ادا کر بھی کیسے سکتے ہیں جب آدھی سے زیادہ نفری کو پروٹوکول میں مصروف رکھا جاتا ہے۔میری حکومت سے گزارش ہے کہ عوام کی مشکل کو پیش نظر رکھتے ہوئے ڈبل سواری سے پابندی اٹھائی جائے.

5 comments:

  1. اچھی شیئرنگ ہے۔

    ReplyDelete
  2. اچھی شیئرنگ ہے۔

    ReplyDelete
  3. [...] سواری پرمیرے بلاگ کی دو پوسٹیں بھی دیکھیں۔ ڈبل سواری پر پابندی صرف کراچی اور حیدر آباد میں ڈبل سواری پر پابندی کیوں [...]

    ReplyDelete