Monday, April 20, 2009

نیشنل بلاگرز کانفرنس 2009 کی جھلکیاں


18اپریل2009کو کراچی پاکستان میں پہلی نیشنل بلاگرز کانفرنس منعقد کی گئی۔ جس کا انعقاد آئی ٹی ڈپارٹمنٹ آف سندھ کے نوجوان وزیر محمد رضا ہارون نے کروایا تھا۔کانفرنس کا باقاعدہ آغاز 5 بجے کے قریب کیا گیا۔


کانفرنس کا ایجنڈا " پاکستان میں بلاگنگ کا مقام"تھا۔اس کانفرنس کے مہمانِ خصوصی میں ڈاکٹر فاروق ستار اور ارد شیر کاوس جی، وزیر محمد رضا ہارون اور بلاگرز میں سے ڈاکٹر اعواب علوی شامل تھے۔کانفرنس میں صرف شہر کراچی کے بلاگرز نے شرکت کی، جبکہ پاکستان کے کسی دوسرے شہر سے کوئی بلاگر موجود نہیں تھا۔ کانفرنس میں تقریباً 350 سے 400تک لوگ موجود تھے۔ زیادہ تر تعداد 20 سے 30 سال کے بلاگز کی تھی۔ ایک بلاگرز نے کانفرنس کے مہمانِ خصوصی ڈاکٹر فاروق ستار سے ایک دلچسپ سوال کیا۔ سوال یہ تھا کہ” ہمارے ملک کے صدر کی اگر ویب سائٹ دیکھی جائے تو وہاں ان کا صرف بائیو ڈیٹا ہے۔ جبکہ اگر امریکہ کے صدر کی ویب سائٹ دیکھی جائے تو وہاں آپ باقاعدہ سوال پوچھ سکتے ہیں اور صدر کی جانب سے باقاعدہ جواب دیا جاتا ہے۔ تو کیا یہ بہتر نہیں کہ گورنمنٹ جو اہم شخصیات کو پراڈو اور پجیرو گاڑیاں فراہم کرتی ہے اس کے بدلے ان کو ایک ایک لیپ ٹاپ دے دیا جائے۔ تاکہ عوام کے خیالات تو ان تک پہنچ سکیں۔”اس سوال پر تالیاں خوب بجیں، ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ” کوشش کریں گے کہ اس قسم کی ایک سمری بنا کر آگے پیش کرسکیں۔”


اردو بلاگنگ کے حوالے سے اس کانفرنس میں شریک بلاگر"عمار" نے اردو بلاگنگ کے حوالے سے یہ بتایا کہ “اردو بلاگنگ آسان ہے اسی طرح جیسے انگریزی بلاگنگ۔ اور پاکستان میں زیادہ اکثریت اردو جاننے والوں کی ہے نہ کہ انگریزی جاننے والوں کی تو کیا یہ بہتر نہیں کہ ہم بجائے انگریزی کے اردو میں بلاگنگ کریں۔ تاکہ ہماری عوام کو فائدہ پہنچ سکے۔۔۔۔۔”کانفرنس تقریباً تین گھنٹے تک جاری رہی۔


نیشنل بلاگرز کانفرنس 2009 بلاگنگ کی دنیا میں بارش کا پہلا قطرہ ثابت ہوگی اورامید ہے کہ حکومتی سطح پر بلاگرز کے لیے کچھ نہ کچھ اقدامات کرنا ہوں گے تا کہ پاکستان میں بلاگنگ کو فروغ دیا جاسکے ۔



 


 

1 comment:

  1. torebki louisa vuittona torebki w ccc modne torebki duze torebki młodzieżowe torebki
    torebki hm kopertówki torebki

    ReplyDelete