Wednesday, July 15, 2009

عوامی حلقوں کی وزارت داخلہ کی ہدایت پر شروع کی جانے والی کی شدید مخالفت

عوامی حلقوں کی طرف سے وزارت داخلہ کی ہدایت پر شروع کی جانے والی کی شدید مخالفت کی گئی ہے ان کا کہنا ہے کہ اس مہم سے صرف ذاتی مخالفین کو نشانہ بنایاجائے گا حکومت نے بڑے مسائل اور چیلنجز کو نظر انداز کرکے ایک نئی مہم شروع کر دی ہے جس کی وجہ سے سکیورٹی ادارے عوام کو تحفظ فراہم کرنے کی بجائے دوسرے کاموں میں مصروف ہو جائیں گے۔کہا جاتا ہے کہ حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے اس کی پالیسی کے خلاف جو ای میلز چلتی ہیں ان کی وجہ سے حکومت کے بہت سے راز اور خفیہ اقدامات بھی بے نقاب ہو جاتے ہیں، جنہیں حکومت اپنی ناکامی اور بدنامی تصور کرتی ہے۔ متعدد بیرونی ممالک سے بھی لوگ ای میلز کرتے ہیں اس طرح مختلف اداروں اور افراد کے درمیان جدید سائنسی بنیادوں پر قائم ہونے والے روابط کو اپنے خلاف پروپیگنڈہ مہم کا نام دے کر یہ کارروائی دراصل اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی ایک ایسی کوشش ہے جسے نہ صرف ملک کے عوامی حلقوں میں بلکہ عالمی سطح پر بھی پسندیدگی کی نگاہ سے نہیں دیکھا جائے گا اور اس تاثر کو تقویت ملے گی کہ حکومت عوامی حلقوں اور مختلف اداروں کے درمیان ان روابط کو اپنے خلاف پروپیگنڈہ مہم کا نام دے کر کارروائی کرنا چاہتی ہے۔

0 تبصرے:

Post a Comment

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔