عوامی حلقوں کی طرف سے وزارت داخلہ کی ہدایت پر شروع کی جانے والی مہم کی شدید مخالفت کی گئی ہے ان کا کہنا ہے کہ اس مہم سے صرف ذاتی مخالفین کو نشانہ بنایاجائے گا حکومت نے بڑے مسائل اور چیلنجز کو نظر انداز کرکے ایک نئی مہم شروع کر دی ہے جس کی وجہ سے سکیورٹی ادارے عوام کو تحفظ فراہم کرنے کی بجائے دوسرے کاموں میں مصروف ہو جائیں گے۔کہا جاتا ہے کہ حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے اس کی پالیسی کے خلاف جو ای میلز چلتی ہیں ان کی وجہ سے حکومت کے بہت سے راز اور خفیہ اقدامات بھی بے نقاب ہو جاتے ہیں، جنہیں حکومت اپنی ناکامی اور بدنامی تصور کرتی ہے۔ متعدد بیرونی ممالک سے بھی لوگ ای میلز کرتے ہیں اس طرح مختلف اداروں اور افراد کے درمیان جدید سائنسی بنیادوں پر قائم ہونے والے روابط کو اپنے خلاف پروپیگنڈہ مہم کا نام دے کر یہ کارروائی دراصل اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی ایک ایسی کوشش ہے جسے نہ صرف ملک کے عوامی حلقوں میں بلکہ عالمی سطح پر بھی پسندیدگی کی نگاہ سے نہیں دیکھا جائے گا اور اس تاثر کو تقویت ملے گی کہ حکومت عوامی حلقوں اور مختلف اداروں کے درمیان ان روابط کو اپنے خلاف پروپیگنڈہ مہم کا نام دے کر کارروائی کرنا چاہتی ہے۔
امریکہ میں لیموزین ہائیر کرنے کی حکومت کے ایک ارکان کی خبر انٹیرنیٹ پر سے جاری ہوی ۔۔ اب زرداری صاحب چاہے یہ بلاگ پر تبصرہ لکھنے پر بھی قانون نکال دیں پر میں تو لکھوگا لکھو گا ۔۔ کہ اس سے بڑی پھٹو ( ڈرپوک) حکومت میں نے نہیں دیکھی ۔
ReplyDelete:smile: :smile: :smile:
ReplyDeleteحکومت کو اپنی غلطیوں پر پردہ ڈالنے کی ضرورت تو ہے کہ غلطیاں جو اتنی ہو جاتی ہیں اس سے ۔ لگتا ہے یہ حکومت پیپلز پارٹی کی نہیں غلطیوں کی حکومت ہے۔
ReplyDeleteاحتجاج
ReplyDelete