Saturday, July 25, 2009

SMS کے ذریعے شناختی کارڈکے کوائف کی تصدیق کا نظام متعارف

وزیر داخلہ سینیٹر اے رحمن ملک نے کہا ہے کہ کسی ملک کو نادرا کے ڈیٹابیس تک رسائی حاصل نہیں نہ ہی یہ رسائی دی جائے گی۔ وہ جمعہ کو یہاں نادرا ہیڈ کوارٹر میں نادرا کی نئی ویب سائٹ اور موبائل ایس ایم ایس کے ذریعہ کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کی تصدیق کی سہولت کے منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ وزیر داخلہ نے نادرا کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ موبائل ایس ایم ایس سہولت سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کہیں بھی کسی بھی جگہ شہریوں کی فوری تصدیق میں آسانی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ ایس ایم ایس کے ذریعہ کوائف کی تصدیق کے نظام سے موبائل فون کمپنیاں بھی فائدہ اٹھا سکتی ہیں اور انہیں صارفین کو سم کے اجراء کے وقت صارف کے کوائف کی تصدیق کی سہولت میسر آئیگی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کسی ملک کو نادرا کے ڈیٹابیس تک رسائی حاصل نہیں، نہ ہی کسی ملک کو رسائی دی جائیگی۔وزیرداخلہ کو بتایاگیاکہ ایس ایم ایس کے ذریعے کوائف کی تصدیق کی فیس عام شہری کے لئے 10جبکہ پولیس اورقانون نافذکرنے والے اداروں کیلئے 5روپے ہے جس پر وزیرداخلہ نے کہا کہ یہ فیس زیادہ ہے،پولیس سے 2روپے وصول کئے جائیں جبکہ عام شہریوں کے لئے بھی فیس کم کی جائے۔

ماخذ: روزنامہ جنگ

0 تبصرے:

Post a Comment

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔