Tuesday, May 3, 2011

چند سوال جن کا جواب ہر پاکستانی کو درکار ہے

کئی سالہ جدوجہد کےبعد اسامہ بن لادن  ہلاک ہو ہی گیا۔ مگر  اب چند سوال جن کا جواب ہر پاکستانی کو درکار ہے ۔

ہماری انٹیلیجنس کو کیو ں یہ پتہ نہ چل سکا کہ اسامہ ایبٹ آباد میں ہے ؟
کیا امریکہ نےپاکستان کو  کارروائی سے پیشگی آگاہ کیا تھا ؟
یہ کاروائی ہماری فورسز نے کیوں نہیں کی؟
اسامہ کی ہلاکت کے  بارہ گھنٹے بعد تک حکومتی حلقوں نے ردِعمل بھی جاری کیوں نہیں کیا ؟
کیا ہماری سیکورٹی اورانٹیلیجنس اتنی کمزور ہے کہ یہاں ہر بیرونی دہشت گرداپنا ٹھکانہ بنا سکتا ہے؟
اتنے بڑے واقعہ کے بعد کیا ہم اپنے آپ کو خودمختار کہہ سکتے ہیں ؟
کیا ہم نے پاکستان کی سالمیت کواتنانظر اندازکر دیا ہے کہ ہمارے دشمن اور دوست کا جہاں دل چاہتا ہے وہ وہاں حملہ کردیتا ہے؟


4 comments:

  1. [...] چند سوال جن کا جواب ہر پاکستانی کو درکار ہے [...]

    ReplyDelete
  2. پاکستان کی خود مختاری تو اسی دن ختم ہو گئی تھی جس دن باجوڑ میں امریکی فورسز کا حملہ پاکستانی افواج نے اپنے سر لے لیا تھا۔

    ReplyDelete
  3. جی یاسر بھیا نے بجا فرمایا۔۔۔

    ReplyDelete
  4. سب سیاسی ڈارمے بازیاں ہین

    ReplyDelete