Tuesday, November 29, 2011

اسکریپ بک - بلاگر اردو ٹیمپلیٹ

آج میں نے اردو بلاگر ساتھیوں کے لیے ایک انگریزی بلاگرسانچے کو اردو میں تبدیل کیا ہے۔ اس ٹیمپلیٹ میں اردو میں تبصرہ جات لکھنے کے لیے علیحدہ اردو ایڈیٹر اور مصنف کے تبصروں کو علیحدہ انداز میں دکھانے کی سہولت موجود ہے۔میں نے ٹیمپلیٹ کی ٹیسٹنگ کے لیے ایک ٹیسٹ بلاگ بھی تشکیل دیا ہے۔ آپ لوگوں سے درخواست ہے کہ اگر اس ٹیمپلیٹ میں کوئی خرابی نظرآئے تومجھے مطلع کریں۔ انشا اللہ میں جلد مزید ٹیمپلیٹس کو اردو میں تبدیل کر کے آپ کے ساتھ شئیر کرونگا۔ امید ہے کہ آپ کو یہ سانچہ پسند آئے گا۔


10 comments:

  1. دانش صاحب آپ تو کمال کرتے ہیں دوست میں بھی بلاگنگ کرتا ہوں اگر مجے تمہاری مدد کی ضرورت پڑی امید ہے مجھے مایوس نہیں کرو گے .ویسے آپ کا بلوگ میرے بلوگ رول میں شامل ہے .سو اگر آپ بھی میرا بلوگ اپنے بلوگ رول میں شامل کریں تو میں آپ کا شکر گزر ہوں گا .ویسے میں تو اردو لکھنے کے لئے گوگل اسے کرتا ہوں .اس کے علاوہ اپنے بلوگ پر نیے پوسٹ شایع کرنے کے لئے بھی گوگل مترجم استعمال کرتا ہوں اگر کوئی نئی چیز ہو تو ضرور بتانا
    آپ کا دوست
    مرزا خاقان بیگ

    ReplyDelete
  2. جناب یہ فرمائیے کیا اس تھیم کے ھیڈر کی تصویر تبدیل کی جا سکتی ہے؟
    اور یہ والا اردو ایڈیٹر بلاگسپاٹ کے پوسٹ ایڈیٹر میں نصب کیا جا سکتا ہے جیسا کہ ورڈ پریس میں ہو جاتا ہے؟

    ReplyDelete
  3. احمدعرفان صاحب اس تھیم کے ھیڈر کی تصویر تبدیل کی جا سکتی ہے( کوڈنگ میں جاکر ھیڈر تصویر کا لنک تبدیل کردیں)۔ کمنٹ والا اردو ایڈیٹر بلاگسپاٹ کے پوسٹ ایڈیٹر میں نصب نہیں کیا جا سکتا ۔

    ReplyDelete
  4. شکریہ جناب۔
    ایک بات اب یہ ہے کہ سائڈ بار میں باقی آئیٹم مثلا پیجز، آرکائیوز، لیبلز وغیرہ تو نستعلیق فونٹ میں نظر آ رہے ہیں لیکن میں نے جو حالیہ تحاریر اور حالیہ تبصروں کی وجٹ لگائی ہیں ان میں ٹاہومہ فونٹ ہی نظر آ رہا ہے۔ کیا ان دو چیزوں کا بھی نستعلیق فونٹ میں نظر آنا ممکن ہے؟ یا ایسا ہو سکتا ہے ان دو کے لیے وجٹ نہ استعمال کرنی پڑے بلکہ کوڈنگ میں ہی ترمیم و اضافہ کر کہ یہ دو آئیٹم سائڈ بار میں دکھا دیئے جائیں جیسا ورڈ پریس میں ہوتا ہے؟

    اچھا اس بلاگ پر کمنٹ میں ورڈ ویریفیکیشن بہت ستا رہا ہے۔وہ فیلڈ نظر ہی نہیں آ رہا جس میں ہم نے لفظ ٹائپ کرنا ہوتا ہے۔

    ReplyDelete
  5. حالیہ تحاریر اور حالیہ تبصروں کی وجٹ میں تاہومہ فونٹ نظرآنے کا تعلق ٹیمپلٹ سے نہیں ہے۔ اس کے فونٹ میں تبدیلی وجٹ بنانے والے ہی کر سکتے ہیں۔

    اردو ایڈیٹر لگانے سے ورڈ ویریفیکیشن کی فیلڈ نیچے چلی جاتی ہے۔ آپ کوڈنگ میں جا کر اردو ایڈیٹر کی اونچائی کم کر کے دیکھ لیں ہو سکتا ہے کہ فیلڈ نظر آجائے۔ دوسرا طریقہ یہ ہے کہ ایک فیلڈ سے دوسری فیلڈ میں جانے کیلئے ٹیب کا بٹن استعمال کریں۔

    ReplyDelete
  6. ابوبکر جاویدJanuary 1, 2013 at 8:25 PM

    اسلام و علیکم
    جناب مجھے اُردو لکھنے کا بہت شوق ہے
    پہلی دفا اُدرو میں کسی پوسٹ کا جواب دے رہا ہو
    بہت اچھا ٹمپیلٹ ہے

    ReplyDelete
  7. السلام علیکم
    فرحان بھائی کیا میں آپ والا تھیم لے سکتا ہوں؟؟؟

    ReplyDelete
    Replies
    1. اسکریپ بک - بلاگر اردو ٹیمپلیٹ آپ بلا اجازت استعمال کر سکتے ہیں

      Delete
  8. السلام علیکم ورحمتہ اللہ

    جناب تھیم کی فائل دوبارہ اپ لوڈ کریں۔
    وہاں ے فائل ختم ہوگئی ہے

    ReplyDelete
  9. اسلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
    دانش بھائی آپکا یہ ٹیمپلٹ ڈاونلوڈ فائل شائد مجود نہیں ہے۔وہاں لکھا ہے کہ

    The file You are looking for... may be deleted by the user or by the Administrator !


    دوسری شکایت: دانش بھائی یہ آپکا سیکورٹی کوڈ تبصرہ نگار کی حوصلہ شکنی کرتا ہے۔

    ReplyDelete