Thursday, October 8, 2009

کیری لوگربل متنازعہ شکل اختیار کر گیا



امریکہ کی جانب سے پاکستان کو غیر فوجی شعبے میں ڈیڑھ ارب ڈالرز سالانہ امداد کا کیری لوگربل انتہائی متنازعہ شکل اختیار کر گیا ہے اور پاکستان میں اہم سیاسی جماعتوں کے بعد کور کمانڈرز کانفرنس میں بھی اس بل پہ شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے جس کے بعد بل کے ساتھ مشروط امریکی شرائط کی منظوری کا معاملہ سنگین نوعیت اختیار کر گیا ہے۔ افواج پاکستان کی جانب سے کیری لوگر بل پر رپورٹ وزرات دفاع کو پیش کردی گئی۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویزکیانی کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس جو جنرل ہیڈ کواٹرز میں جاری ہے۔ پاکستان کی مسلح افواج نے کیری لوگر بل کو قومی سلامتی کے خلاف قرار دے دیا۔ حکومت کی جانب سے مسلسل یہ موقف سامنے آرہا ہے کہ بل ملک و قوم کے مفاد میں ہے ۔پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی کاکہنا ہے کہ پارلیمنٹ کو حق حاصل ہے کہ وہ عوامی خواہشات کے مطابق فیصلہ کرے،۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈرز کانفرنس میں کیری لوگر بل پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔امریکی صدر بارک اوباما نے کیری لوگر بل پر دستخط موخر کردیئے۔


لیجیے جناب کیری لوگر بل کا متن کا اردو ترجمہ حاضر خدمت ہے



 


2 comments:

  1. شاید زرداری حکومت کو بھی خطرہ ہے
    اللہ ہی خیر کرے

    ReplyDelete
  2. شاید زرداری حکومت کو بھی خطرہ ہے
    اللہ ہی خیر کرے

    ReplyDelete