تحریر کردہ: سلیم صافی
کیا سندھ پاکستان کا حصہ
نہیں اور اگر ہے تو پھر پنجاب اور خیبر پختونخوا میں لائق تحسین قرار پانے
والا اقدام سندھ میں جرم کیسے قرار پاتا ہے؟۔ پیپلز پارٹی کی قیادت یا تو
پنجاب اور خیبر پختونخوا کی تقسیم کے ایشوز چھیڑنے پر قوم سے معافی مانگے
یا پھر سندھ کی تقسیم پر سیخ پا ہونے والوں کو بھی جواب دے۔ میاں نواز شریف
یا تو بہاولپور اور ہزارہ کی حمایت پر بھی معافی مانگیں یا پھر سید غوث
علی شاہ اور ماروی میمن کو سمجھادیں کہ وہ سندھ کی تقسیم کے مطالبے کا
جمہوری حق استعمال کرنے والوں کو گالیاں دینے والوں کے صف سے نکل...