Saturday, June 26, 2010

پاکستان کی امیرترین شخصیات

ویکیپڈیا پر پاکستان کی امیرترین 16شخصیات کی فہرست سامنے آگئی ہے جس کے مطابق میاں‌محمد منشا پہلے ۔صدر آصف علی زرداری دوسرے جبکہ مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر میاں محمد نواز شریف کا نام اثاثہ جات کے اعتبار چوتھے نمبر پر ہے۔ ان میں سے 12مستقل طور پر پاکستان میں رہائش پذیر ہیں۔تاہم امیر ترین افرادکی فہرست میں شامل افراد میں سے دو انور پرویز اور مائیکل چوہدری مستقل طور پر بیرون ملک رہایش پذیر ہیں۔ جبکہ ناصر شون اور عبدالرزاق دونوں پاکستان اور دوبئی میں رہائش پذیر ہیں ۔ ویکیپڈیا پر جاری کی گئی فہرست میں بتایا گیا ہے کہ نشاط گروپ کے 62 سالہ مالک میاں محمد منشا 5ارب ڈالرکے اثاثہ جات کے ساتھ پہلے ۔ 54سالہ صدر مملکت آصف علی زرداری 1.8ارب ڈالر کے اثاثہ جات کےساتھ دوسرے نمبر پر۔74سالہ بیسٹ وے گروپ (یوبی ایل)کے انورپرویز1.5 ارب ڈالر کےاثاثہ جات کے ساتھ تیسرے نمبر پر۔ 59سالہ پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما میاں محمد نواز شریف1.4ارب ڈالر کے اثاثہ جات کے ساتھ چوتھے نمبر پر۔ باٹلز اینڈ ریزارٹس کی چین کے 68سالہ مالک صدرالدین ہاشوانی 1.1ارب ڈالر کے اثانہ جاتے کے ساتھ پانچویں نمبر پر۔رئیل سٹیٹ کےکاروبار سے وابستہ شون گروپ کے 52سالہ ناصر شون ایک ارب ڈالر کے اثاثہ جات کے ساتھ چھٹے نمبر پر۔اے آر وائی ڈیجیٹل کے عبدالرزاق یعقوب 1ارب ڈالر کے اثاثہ جات کے ساتھ ساتویں نمبر پر۔اٹلس ائیرکےمائیکل چوہدری 920 ملین ڈالر کے کے آٹھویں نمبر۔ حبیب بنک۔ میکروپاکستان کے رفیق حبیب 900ملین کے ساتھ نویں نمبر۔سہگل گروپ کے طارق سہگل 850ملین کے ساتھ دسویں ۔دیوان گروپکے دیوان مشتاق 800ملین ڈالر کے ساتھ 11ویں۔ لیکسن گروپ کے شوکت علی لاکھانی 800ملین کے ساتھ 12ویں۔بحریہ ٹائون کے ملک ریاض حسین 800ملین کے ساتھ 13ویں نمبر پر ہیں۔

15 comments:

  1. بڑے غریب قسم کے امرا ہیں۔ہمارے جاپان میں ان سے زیادہ مالدار پاکستانی ہیں۔ :lol:

    ReplyDelete
  2. ناصر شون تو کسی زمانہ ميں آصف زرداری کا دستِ راست سمجھا جاتا تھا
    گرين فورٹ والا شيخ عابد حسين ہے يا مياں عابد ؟
    سب سے زيادہ مشکوک دولت آصف زرداری کی ہے پھر ملک رياض اور پھر ناصر شون

    ReplyDelete
  3. سارے ہمارے پیسے ہیں کمینوں کے پاس

    ReplyDelete
  4. سبھی امیر افراد 50 کی دھائی کے اختتام پر ہیں یا گزار چکے ہیں۔ اپنی آخرت میں‌ ہی کوئی نیکی کا کام کر جائیں اور پاکستانی عوام کی یہ دولت پاکستانی عوام میں ہی تقسیم کر دیں۔

    ReplyDelete
  5. دل جلانے کی بات کرتے ہو

    ReplyDelete
  6. السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،
    بہت خوب،ویسےبہت اہم معلومات ہیں۔ اب اس بات کواندازہ لگالیں کہ یہ سب ٹیکس کتناکتنادیتےہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :sad:

    والسلام
    جاویداقبال

    ReplyDelete
  7. فوربز بلینئیرز کی لسٹ کے مطابق میاں منشا کے اثاثہ جات صرف ایک ارب ڈالر ہیں۔۔۔پانچ ارب نہیں:

    http://www.forbes.com/lists/2010/10/billionaires-2010_Mian-Muhammad-Mansha_SVAF.html

    ReplyDelete
  8. میری نظر میں تو صرف زرداری کی دولت مشکوک ہے۔ باقی سب کا کچھ نا کچھ کاروبار تو ہے۔ اس کے پرائز بانڈ نکلتے ہیں شاید!

    ReplyDelete
  9. اور جی نواز شریف کی دولت بڑی پاک ہے شریفوں کی جو ہوئی، جدی پشتی امیر لوگ ہیں نا نواز شریف اینڈ فیملی :twisted:

    ReplyDelete
  10. یہ تو آفیشل یعنی جھوٹی رپورٹ ہے۔ حقیقی اثاثے جو سوس بینکوں میں ہیں، انکا تو کوئی شمار ہی نہیں!

    ReplyDelete
  11. ارے یہ سب پاکستانیوں کو کنگلا کر کے حاصل کیا گیا ہے
    کیا کوئی ہے جو عوام کو حق دلا سکے؟؟

    ReplyDelete
  12. جناب - 'ہم سب سرمایہ دارانہ دور میں چل رہے ہیں سرمایا دارانہ نظام کی اخلاخیات بھی سرمایا ہے،،مذھب بھی سرمایا ہے ماں باپ بھی سرمایا ہے-آج ہی کی خبر ہے کہ سرمایا داروں نے مارکیٹ سے تمام چینی کی بوریاں خرید لیں اب انکی مرضی ہےجس دام چاہیں بیچیں غر یب چائے رو ٹی کے بجائے زہر کھا ر ہا ہے تو انکی بلا سے انکی دولت میں اضا فہ ہور ہا لوگ خودکشیاں کررہے ہیں تو کرتے رہیں انکے ضمیر پر کوئی اثر نہیں پڑے گا کیونکہ یہی سرما یا دارانہ نظام کی اخلاخیات ہے - اس نظام میں بس مقابلہ ہے 2 نمبر والے کا 1 نمبر سے 4 کا 3 سے ہمیشہ رینک پر نظر رہتی جائز نا جائز بے معنی الفاظ ہیں-اسمیں ڈارون کا موسٹ فٹیٹ والا نظریہ چلتا -کینیڈا میں امیر ملکؤں کے خلاف احتجاج ہورہا ہے تو ہوتا رہے کچھ فرق نہیں پڑے گا بلکہ احتجاج کرنے والوں کو ڈنڈے مارے جائیں گے - اگر اس سرمایا دارانہ نظام کے آگے کوئی بند نہ باندہ گیا تویہ سرمایا اس کرہ ارض تباہ کردیگا-جزبات میں کچھ زیادہ ہی بہہ گیا-شُکریہ

    ReplyDelete
  13. تصحیح نوٹ فرمائیں- اخلاخیات کی بجائے اخلاقیات پڑھا جائے- اور آخری جملہ اسطرح پڑھا جائے - سرمایہ اس کرہ ارض کو تباہ کر دیگا -شُکریہ

    ReplyDelete
  14. آپنے بالکل صحیح کہا ہے،اس نظام نے لوگوں کے وسائل پر قبضہ کر کے انہیں غلام بنا رکھا ہے اور جب کوئی قوم بغاوت کرتی ہے تو انہیں آپس میں یا ان کے جیسے کسی اور غلام ملک سے لڑوادیا جاتا ہے!
    پاکستان میں موجود چھوٹے سرمایہ دار بھی اپنے بڑوں کی طرح اسی پالیسی پر عمل پیرا ہیں :evil:

    ReplyDelete
  15. ان میں سے ٹیکس کون کون دیتا ہے ، نواز شریف صاھب کا ٹیکس کا ریکارڈ نکال کر دیکھیں زرا ،، اور زرداری صاھب کا تو اللہ ہی خافظ ہے

    ارود میں غلطیوں کے لیئے معذرت خواہ ہوں

    ReplyDelete