Wednesday, July 15, 2009

حکمرانوں کیخلاف غیر شائستہ ایس ایم ایس‘ ای میلز کرنے والوں کی جائیداد ضبط‘ 14 سال قید‘ عملدرآمد شروع

وزارت داخلہ نے سکیورٹی فورسز اور عوامی قائدین کیخلاف پروپیگنڈا مہم کا نوٹس لیتے ہوئے نازیبا ای میلز اور ایس ایم ایس کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے اور ایف آئی اے کو سائبر کرائمز ایکٹ کے تحت کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایسے ای میلز اور ایس ایم ایس کرنے والوں کو 14 سال قید تک کی سزا اور جائیداد کیقرقی بھی ہوسکے گی۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ اس سلسلے میں انٹرپول سے بھی مدد لی جائے گی اور بیرون ملک مطلوبہ افراد کو انٹرپول کے ذریعے واپس لایا جائے گا۔ اس سلسلے میں وزیر داخلہ نے کہا کہ پروپیگنڈا ایس ایم ایس نے اسٹاک مارکیٹ کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین ارکان اسمبلی نے بھی نازیبا ایس ایم ایس کی شکایات کیں۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ایف آئی اے نے آزاد کشمیر سے ایک شخص کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔ نازیبا ای میلز اور ایس ایم ایس سکیورٹی فورسز اور عوامی قائدین کیخلاف بھی کئے گئے۔ رحمن ملک نے کہا کہ پوری دنیا سائبر کرائمز کیخلاف ہے اور ایس ایم ایس اور ویب سائٹ کے بارے میں تحقیقات شروع کردی ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسی طرح کی ایک مہم سکیورٹی فورسز کے خلاف انٹرنیٹ پر مذموم پروپیگنڈا کرنے والی بعض تنظیموں کے خلاف بھی شروع کی گئی ہے ۔ وزارت داخلہ کی طرف سے اتوار کو یہاں جاری بیان کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارہ ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل کو اس طرح کی خبروں اور میسجز پیغامات کی نگرانی و چیکنگ اور سائبر کرائمز ایکٹ کے تحت ایسے عناصر کے خلاف کارروائی کی ہدایت دی گئی ہے۔ ایف آئی اے نے اس حوالے سے اقدامات کئے ہیں اور اس طرح کے عناصر کے خلاف آئندہ چند دنوں میں کارروائی کی جائے گی۔

ربط

6 comments:

  1. پولیس والوں سے ڈاکو چور ڈکیٹ تو پکڑے نہیں جاتے ۔۔ البتہ یہ ایس ایم ایس اور ای میل کرنے والوں کو بڑی آسانی سے دبوچ لیا کرینگے ۔۔ نالے آکھن گے ہن کرو ایس ایم ایس

    ReplyDelete
  2. پولیس والوں سے ڈاکو چور ڈکیٹ تو پکڑے نہیں جاتے ۔۔ البتہ یہ ایس ایم ایس اور ای میل کرنے والوں کو بڑی آسانی سے دبوچ لیا کرینگے ۔۔ نالے آکھن گے ہن کرو ایس ایم ایس

    ReplyDelete
  3. جائیداد کی ضبط کرنے کا حکم کیا ظاھر کرتا ہے آپ ماشاءاللہ سے خود سمجھدار ہیں :roll:

    ReplyDelete
  4. جائیداد کی ضبط کرنے کا حکم کیا ظاھر کرتا ہے آپ ماشاءاللہ سے خود سمجھدار ہیں :roll:

    ReplyDelete
  5. [...] ہے اب تو حکمرانوں کیخلاف غیر شائستہ ایس ایم ایس‘ ای میلز کرنے و

    ReplyDelete
  6. [...] ہے اب تو حکمرانوں کیخلاف غیر شائستہ ایس ایم ایس‘ ای میلز کرنے و

    ReplyDelete