خود کش حملوں کے حوالے سے آئے روز خبریں میڈیا کی سرخیوں کا موضوع بنتی ہیں۔مگر پاکستان، افغانستان اور عراق ان حملوں کا بطور خاص نشانہ بنے ہوئے ہیں۔ اس ضمن میں دنیا بھر کی حکومتیں، سیکیورٹی ادارے ان حملوں پر قابو پانے کے کوششیں کررہی ہیں لیکن ابھی تک کامیابی حاصل نہیں ہوسکی ہے۔ ماہرین کا کہناہے کہ خودکش حملہ روکنا انتہائی دشوار کام ہے کیونکہ جب کوئی شخص مرنے کا تہیہ کرلے اور یہ بھی طے کرلے کہ وہ اکیلا نہیں مرے گا توپھر اس کے راستے میں کوئی دیوار حائل نہیں رہتی۔ خودکش حملہ آور اپنے ہدف سمیت یاپھر ان افراد کےساتھ ہلاک ہوجاتا ہے جو اس کا...