ہمارے گھر پر دودھ ہمشہ سے دودھ والا ہی دے کر جاتا تھا مگر اب ہم نے اسے ہٹا دیا ہے۔ اب میں خود دودھ ڈیری سے خرید کر لاتا ہوں ۔ پرسوں شام میں دودھ اور ناشتے کا سامان خریدنے کیلئے ڈیری پر گیا۔ میں نے دکاندار سے دودھ مانگا۔ دکاندارنے کہا کہ ابھی دکان پر دودھ نہیں آیاہے۔مگراتفاق سے دودھ کاسپلائردودھ کے تین ڈول لے دوکان پرپہنچ گیا۔جب دودھ کے ڈول کے ڈھکن کھولے تو دودھ میں مری ہوئی مکھیاں اور مچھر، بھوسہ(چارہ) اورمختلف حشرات الارض تیر رہے تھے۔ دکاندار نے جالی دار کپڑے سے دودھ کو ایک دوسرے برتن میں چھانا تو اس جالی دارکپڑے پر مری ہوئی مکھیاں اور مچھر، بھوسہ(چارہ) اورمختلف حشرات الارض وافر مقدارمیں جمع ہو گئے ۔ دودھ کی یہ حالت دیکھ کر میرا جی متلی ہونے لگا ۔میں نے اس کو خریدنے سے معذرت چاہی ۔ اس دودھ کی تصاویر موبائل کیمرے کی مدد سے لی تھیں آپ بھی دیکھیے ۔
اس دودھ کی حالت تو آپ نے دیکھی ، لیکن پتا نہیں کہ ڈبے کی دودھ میںکیا کیا ہوتا ہوگا۔ اللہ ہم سب کی صحت کا خیال رکھیں ہم اس کا خیا ل نہیں رکھ سکتے۔
ReplyDeleteاس طرح بال کی کھال نکالیں گے تو بہت سی چیزوں سے رہ جائیں گے۔ ڈبے میں بند دودھ پر بھی تو کیسز چل رہے ہیں۔ کوئی حل نہیں ان باتوں کا۔
ReplyDeleteبہت درست لکھا ہے آپ نے دودھ صحت کے لیے مفید ہے ۔۔
ReplyDeleteالبتہ میری تو تصویر دیکھ کر ہی طبعیت عجیب ہورہی ہے ۔۔ آپ تو وہاں موجود تھے ۔
ارے فرحان آپ بھی کمال کرتے ہو پاکستانی قوم لکڑ ہضم پھتر ہضم قوم ہے ۔ کچھ بھی دے دو کھا لیتی ہے ۔ جہاں تک اس مکھی والے دودھ کا سوال ہے تو اس کے بارے میں بھی پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔ مکھی بھی اب نمبر دو ہے ۔ ایک ابال دے کر پی لیا کرو۔۔
ReplyDeleteمکھی اگر دودھ میں مر گئی تو خیر ہے۔ حکم ہے کہ اگر مکھی کھانے میں گر جائے تو اسے اچھی طرح غوطہ دے کر باہر پھینک دیں کہ اس کے ایک پر میں بیماری اور دوسرے میں ان کی شفا ہوتی ہے۔ بھوسہ وغیرہ ویسے تو ہونا نہیںچاہئے لیکن مضر صحت نہیں ہے۔
ReplyDeleteزیادہ پریشان نہ ہوں ورنہ مشکل مین پڑ جائیں گے !
ReplyDeleteمیں ایک آسان حل بتاتا ہوں جیسا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مکھی کے ایک پر میں بیماری ہے اور دوسرے میں شفاء تو جب مکھی کسی چیز میں گرے تو اسے ڈوبا کر نکال دو،رہی کچرے وغیرہ کی بات تو چھن جانے اور مکمل ابل جانے کے بعد بقیہ جراثیم بھی ختم ہی سمجھیئے سائنسدانون کے مطابق ،اب دودھ پینے کے قابل ہے کیا سمجھے:)