Sunday, February 14, 2010

کراچی چیمپئنز لیگ


سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کراچی اور راشد لطیف کرکٹ اکیڈمی کے اشتراک سے ٹی۔ ٹوئنٹی کراچی چیمپئنزلیگ کا آغاز ہو گیا ہے. ناظم کراچی سید مصطفی کمال نے ٹی۔20 کراچی چیمپئنز لیگ کا افتتاح کورنگی کی راشد لطیف اکیڈمی گراؤنڈ میں کیا۔ اس موقع پرآتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا جسے شائقین کی بڑی تعداد نے دیکھا .



رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ناظم کراچی سید مصطفی کمال نے کہا کہ ملک میں کرکٹ کی تاریخ کایہ یادگار ٹورنامنٹ ہوگا جس میں کامیاب اور دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیموں کو کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ کیش انعام دیاجائے گا جو ایک کروڑ اور50 لاکھ روپے ہے۔کراچی چیمپئنز لیگ سے بین الاقوامی معیارکے کھلاڑی پیدا ہوں گے اور قومی کرکٹ ٹیم کو باصلاحیت نوجوان میسرآئیں گے،کراچی مین اب تک 9 گراؤنڈ تیار ہوچکے ہیں جو تمام کم ترقی یافتہ علاقوں میں ہیں،کراچی کے عوام کو چاہیے کہ اس ٹورنامنٹ کو کامیاب بنا کر مثالی نظم و ضبط کامظاہرہ کریں تاکہ حکومت لوگوں کو اور زیادہ سہولتیں فراہم کرے۔ 


3 comments:

  1. میں بھی اس پر معلومات اکھٹی کرکے لکھنا چاہتا تھا، لیکن آپ نے یہ پہلے ہی کردیا۔
    یہ اہم بات بھی بتا دیں کہ جیو سوپر پر یہ میچز کب کب دکھائے جائیں گے؟؟

    ReplyDelete
  2. میں بھی اتفاق سے اس دن کورنگی میں موجود تھا کرکٹ سے تو نہیں ہاں مگر آتش بازی کا مظاہرہ ضرور دیکھا تھا
    کافی اچھی آتش بازی ہوئی

    ReplyDelete
  3. یہ جو جامعہ کراچی میں کرکٹ میچ ہورہے ہیں کیا وہ بھی اس ہی کا حصہ ہیں؟

    ReplyDelete