Friday, February 5, 2010

پہلے عزاداروں کی بس ٹارگٹ پھر اسپتال کا گیٹ

کراچی کی شاہراہِ فیصل پرعزاداروں کی بس کے دھماکے سے نشانہ بننے کے بعد شہر میں جناح ہسپتال کے ایمرجنسی گیٹ کے قریب ایک اور زوردار دھماکے میں متعدد افراد ہلاک  ہوگئے ہیں۔ اس سے قبل بس دھماکے کے بعد بارہ لاشیں ہسپتال لائی جا چکی ہیں جبکہ 50 سے زیادہ افراد زخمی ہیں۔
 دوسرا دھماکہ اس وقت ہوا جب شاہراہِ فیصل پر بس میں ہونے والے دھماکے کے زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا۔ اس دھماکے میں اب تک 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں جنھیں اب دیگر ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔
پہلا دھماکہ بس کے ساتھ موٹر سائیکل ٹکرانے سے ہوا۔ پولیس ذرائع کے مطابق جس بس کو نشانہ بنایا گیا اس میں مسلمان سوار تھےاور ان میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی تھی۔ یہ بس زائرین کو امام حسین کے چہلم کے سلسلے میں برآمد ہونے والے جلوس کی جانب لے جا رہی تھی۔
دوسرا دھماکہ اس وقت ہوا جب شاہراہِ فیصل پر بس میں ہونے والے دھماکے کے زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا۔ اس دھماکے میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں جنھیں اب دیگر ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔
دھماکے کے بعد  عزاداروں نےاحتجاج کیا ہے۔ دس محرم کو بھی عزاداروں کو اس وقت نشانہ بنایا گیا تھا جب وہ عاشورہ کے جلوس میں شریک تھے۔

6 comments:

  1. بہت ہی افسوس ناک واقعات ہو رہے ہیں کراچی میں‌، پر نہ کوئی ان کی ذمہ داری لیتا ہے نہ کوئی ان کو روکنے کی کوشش کرتا ہے۔ حتی کی دنیا کا بہترین ناظم بھی فیل ہوتا جا رہا ہے۔

    ReplyDelete
  2. یااللہ تمام مرحومین کی بخشش اور مغفرت فرمائے، ظالموں کی رسی کھینچ لے اور کراچی اور پاکستان کی حفاظت فرماآمین

    ReplyDelete
  3. مجہے تو شک ہونے جا رہا ہے کہ یہ سب کچھ حکومت ہی کروا رہی ہے

    ReplyDelete
  4. :arrow: بلدیاتی نظام میں امن وامان ناظم کے دائرہ کار میں نہیں ہے

    ReplyDelete
  5. اللہ ایسے جاہلوں سے پاکستان کو نجات عطا فرما !آمین یا رب العالمین

    ReplyDelete