
آئی بی کے سابق سربراہ بریگیڈیئر ریٹائرڈ امتیاز نے کہا ہے کہ جناح پور کے نقشے کی برآمدگی ڈرامہ اور قوم میں نفاق ڈالنے کی سازش تھی جبکہ سابق کور کمانڈر کراچی جنرل نصیر اختر کا کہنا ہے کہ جناح پور کا نقشہ دو دن بعد واپس لے لیاگیا تھا۔
اے آر وائی نیو ز کے پروگرام سوال یہ ہے میں بر یگیڈیئر ریٹائرڈ امتیاز نے انکشاف کیا کہ انیس سو بانوے کے فوجی آپریشن کے دوران جناح پور کا نقشہ ملنے کی کہانی ڈرامہ تھی ،ایم کیو ایم کے کسی دفتر سے کوئی نقشہ نہیں ملا تھا ۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف ایم کیو ایم کیخلاف آپریشن روک سکتے تھے لیکن انہوں نے ایسا اقدام نہیں کیا ۔
بریگیڈیئر ریٹائرڈ امتیاز نے کہاکہ تمام فیصلوں سے اس وقت کے آرمی چیف، صدر اور وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا تھا۔ بریگیڈیئر ریٹائرڈ امتیاز نے کہا کہ آئی جے آئی انہوں نے نہیں بلکہ غلام اسحاق خان اور اسلم بیگ نے بنائی تھی اور تمام ساز شوں کیلئے پیشہ ایوان صدر سے ملتا تھا ۔
اس موقع پر سابق کور کمانڈر کراچی بر یگیڈیئر ریٹائرڈ نصیر اختر نے کہاکہ ایم کیو ایم کے دفتر جناح پور کے نقشے ملنے کا انہیں کوئی علم نہیں تھا اور دو دن بعد اسکی تردید کرتے ہو ئے نقشہ واپس لے لیا گیا تھا ۔ انہوں نے کہاکہ ا یم کیو ایم والے ان کے بھائی ہیں اور ان سے ان کی کوئی ذاتی دشمنی نہیں تھی ۔
قائدنے تو دیا نہیں تھا ایسا پاکستان
کتنا بدل گیا پاکستان
کتنا بدل گیا پاکستان
سورج نہ بدل چاندنہ بدل نہ بدلہ یہ آسمان
کتنا بدل گیا پاکستان
کتنا بدل گیا پاکستان
کیسا وقت یہ آیا بھائی
ٓآپس میں ہے مارکٹائی
چوری، گھپلہ اور برائی
پیار کے بدلے خوب لڑائی
رشوت کے بازارمیں اپنا بیچ رہا ایمان
کتنا بدل گیا پاکستان
کتنا بدل گیا پاکستان
قائدنے تو دیا نہیں تھا ایسا پاکستان
کتنا بدل گیا پاکستان
کتنا بدل گیا پاکستان
پہلے تھے کردار کے پکے
ٓٓآج فقط ہے مو قعہ پرستی
پہلے تھے گفتار کے پکے
ٓآج ہوئی ہر خواب ہے سب کی
کسی بہکاوے میں مت آ ہوش میں آ نادان
کتنا بدل گیا پاکستان
کتنا بدل گیا پاکستان
قائدنے تو دیا نہیں تھا ایسا پاکستان
کتنا بدل گیا پاکستان
کتنا بدل گیا پاکستان
سیر بہا رد رب کے بندے
کل تھے مجاہد آج ہیں اندھے
پھیلائے ہر وہ کام وہ گندے
دیکھ لئے سب ان کے دھندے
اپنے وطن کی عظمت اپنی ہستی کو پہچان
کتنا بدل گیا پاکستان
کتنا بدل گیا پاکستان
قائدنے تو دیا نہیں تھا ایسا پاکستانکتنا بدل گیا پاکستان
کتنا بدل گیا پاکستان
رہبر تھے وہ ہم نے پائے
ہر مشکل میں آڑئے آئے
ٓٓآج ہے نہیا بیچ بھنور میں
کوئی نہیں جو پار لگائے
یاد نہیں کیا ہم نے رکھے قائد کے فرمان
کتنا بدل گیا پاکستان
کتنا بدل گیا پاکستان
سورج نہ بدل چاندنہ بدل نہ بدلہ یہ آسمان
کتنا بدل گیا پاکستان
کتنا بدل گیا پاکستان
کتنا بدل گیا پاکستان
کتنا بدل گیا پاکستان