آئی بی کے سابق سربراہ بریگیڈیئر ریٹائرڈ امتیاز نے کہا ہے کہ جناح پور کے نقشے کی برآمدگی ڈرامہ اور قوم میں نفاق ڈالنے کی سازش تھی جبکہ سابق کور کمانڈر کراچی جنرل نصیر اختر کا کہنا ہے کہ جناح پور کا نقشہ دو دن بعد واپس لے لیاگیا تھا۔
اے آر وائی نیو ز کے پروگرام سوال یہ ہے میں بر یگیڈیئر ریٹائرڈ امتیاز نے انکشاف کیا کہ انیس سو بانوے کے فوجی آپریشن کے دوران جناح پور کا نقشہ ملنے کی کہانی ڈرامہ تھی ،ایم کیو ایم کے کسی دفتر سے کوئی نقشہ نہیں ملا تھا ۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف ایم کیو ایم کیخلاف آپریشن روک سکتے تھے لیکن انہوں نے ایسا اقدام نہیں کیا ۔
بریگیڈیئر ریٹائرڈ امتیاز نے کہاکہ تمام فیصلوں سے اس وقت کے آرمی چیف، صدر اور وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا تھا۔ بریگیڈیئر ریٹائرڈ امتیاز نے کہا کہ آئی جے آئی انہوں نے نہیں بلکہ غلام اسحاق خان اور اسلم بیگ نے بنائی تھی اور تمام ساز شوں کیلئے پیشہ ایوان صدر سے ملتا تھا ۔
اس موقع پر سابق کور کمانڈر کراچی بر یگیڈیئر ریٹائرڈ نصیر اختر نے کہاکہ ایم کیو ایم کے دفتر جناح پور کے نقشے ملنے کا انہیں کوئی علم نہیں تھا اور دو دن بعد اسکی تردید کرتے ہو ئے نقشہ واپس لے لیا گیا تھا ۔ انہوں نے کہاکہ ا یم کیو ایم والے ان کے بھائی ہیں اور ان سے ان کی کوئی ذاتی دشمنی نہیں تھی ۔
اس طرح کے واقعات کئی ڈرامہ ہوتے ہیں اور کئی ڈرامہ بنا دیئے جاتے ہیں
ReplyDeleteاس طرح کے واقعات کئی ڈرامہ ہوتے ہیں اور کئی ڈرامہ بنا دیئے جاتے ہیں
ReplyDeleteچلیں جناب انہوں نے تو بڑے ھوصلے کا مظاہرہ کیا۔اب باقی لوگوں کو بھی اگے آنا چاہئے۔
ReplyDeleteچلیں جناب انہوں نے تو بڑے ھوصلے کا مظاہرہ کیا۔اب باقی لوگوں کو بھی اگے آنا چاہئے۔
ReplyDeleteکوئی اینکر سے پوچھے کہ وہ اتنا چیختا کیوں ہے۔ یا تو وہ بہرہ ہے یا پھر ٹی وی کا سسٹم ناقص ہے۔
ReplyDeleteکوئی اینکر سے پوچھے کہ وہ اتنا چیختا کیوں ہے۔ یا تو وہ بہرہ ہے یا پھر ٹی وی کا سسٹم ناقص ہے۔
ReplyDeleteجس مسئلہ کو اٹھائيں اس ميں پنجابي/فوجي/مولوی اسٹبلشمنٹ کا ہاتھ نظر آتا ہے- ان لوگوں کو فساد فالارض کے علاوہ کوئی کام نہيں- اس ليئے ملک ترقی نہيں کرتا-
ReplyDeleteجس مسئلہ کو اٹھائيں اس ميں پنجابي/فوجي/مولوی اسٹبلشمنٹ کا ہاتھ نظر آتا ہے- ان لوگوں کو فساد فالارض کے علاوہ کوئی کام نہيں- اس ليئے ملک ترقی نہيں کرتا-
ReplyDeleteواہ بھئی واہ افضل صاحب نے اس سارے واقعے میں سے کتنا اہم پوئنٹ تلاش کیا ہے :smile: مبارک ہو اس سال کاتمغئہ ذہانت آپ کا ہوا :mrgreen:
ReplyDeleteواہ بھئی واہ افضل صاحب نے اس سارے واقعے میں سے کتنا اہم پوئنٹ تلاش کیا ہے :smile: مبارک ہو اس سال کاتمغئہ ذہانت آپ کا ہوا :mrgreen:
ReplyDeleteجاوید ایسے نہ کہیں ابھی لوگ آپ پر لسانیت اور صوبائیت کا فتوای صادر فرمادیں گے :razz:
ReplyDeleteجاوید ایسے نہ کہیں ابھی لوگ آپ پر لسانیت اور صوبائیت کا فتوای صادر فرمادیں گے :razz:
ReplyDelete