Monday, August 24, 2009

جناح پور نقشہ کی برآمدگی ڈرامہ تھی

آئی بی کے سابق سربراہ بریگیڈیئر ریٹائرڈ امتیاز نے کہا ہے کہ جناح پور کے نقشے کی برآمدگی ڈرامہ اور قوم میں نفاق ڈالنے کی سازش تھی جبکہ سابق کور کمانڈر کراچی جنرل نصیر اختر کا کہنا ہے کہ جناح پور کا نقشہ دو دن بعد واپس لے لیاگیا تھا۔  



اے آر وائی نیو ز کے پروگرام سوال یہ ہے میں بر یگیڈیئر ریٹائرڈ امتیاز نے انکشاف کیا کہ انیس سو بانوے کے فوجی آپریشن کے دوران جناح پور کا نقشہ ملنے کی کہانی ڈرامہ تھی ،ایم کیو ایم کے کسی دفتر سے کوئی نقشہ نہیں ملا تھا ۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف ایم کیو ایم کیخلاف آپریشن روک سکتے تھے لیکن انہوں نے ایسا اقدام نہیں کیا ۔

بریگیڈیئر ریٹائرڈ امتیاز نے کہاکہ تمام فیصلوں سے اس وقت کے آرمی چیف، صدر اور وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا تھا۔ بریگیڈیئر ریٹائرڈ امتیاز نے کہا کہ آئی جے آئی انہوں نے نہیں بلکہ غلام اسحاق خان اور اسلم بیگ نے بنائی تھی اور تمام ساز شوں کیلئے پیشہ ایوان صدر سے ملتا تھا ۔

اس موقع پر سابق کور کمانڈر کراچی بر یگیڈیئر ریٹائرڈ نصیر اختر نے کہاکہ ایم کیو ایم کے دفتر جناح پور کے نقشے ملنے کا انہیں کوئی علم نہیں تھا اور دو دن بعد اسکی تردید کرتے ہو ئے نقشہ واپس لے لیا گیا تھا ۔ انہوں نے کہاکہ ا یم کیو ایم والے ان کے بھائی ہیں اور ان سے ان کی کوئی ذاتی دشمنی نہیں تھی ۔



">

;rel=0" type="application/x-shockwave-flash" wmode="transparent" height="350" width="425">



">

;rel=0" type="application/x-shockwave-flash" wmode="transparent" height="350" width="425">

12 comments:

  1. اس طرح کے واقعات کئی ڈرامہ ہوتے ہیں اور کئی ڈرامہ بنا دیئے جاتے ہیں

    ReplyDelete
  2. اس طرح کے واقعات کئی ڈرامہ ہوتے ہیں اور کئی ڈرامہ بنا دیئے جاتے ہیں

    ReplyDelete
  3. چلیں جناب انہوں نے تو بڑے ھوصلے کا مظاہرہ کیا۔اب باقی لوگوں کو بھی اگے آنا چاہئے۔

    ReplyDelete
  4. چلیں جناب انہوں نے تو بڑے ھوصلے کا مظاہرہ کیا۔اب باقی لوگوں کو بھی اگے آنا چاہئے۔

    ReplyDelete
  5. کوئی اینکر سے پوچھے کہ وہ اتنا چیختا کیوں ہے۔ یا تو وہ بہرہ ہے یا پھر ٹی وی کا سسٹم ناقص ہے۔

    ReplyDelete
  6. کوئی اینکر سے پوچھے کہ وہ اتنا چیختا کیوں ہے۔ یا تو وہ بہرہ ہے یا پھر ٹی وی کا سسٹم ناقص ہے۔

    ReplyDelete
  7. جس مسئلہ کو اٹھائيں اس ميں پنجابي/فوجي/مولوی اسٹبلشمنٹ کا ہاتھ نظر آتا ہے- ان لوگوں کو فساد فالارض کے علاوہ کوئی کام نہيں- اس ليئے ملک ترقی نہيں کرتا-

    ReplyDelete
  8. جس مسئلہ کو اٹھائيں اس ميں پنجابي/فوجي/مولوی اسٹبلشمنٹ کا ہاتھ نظر آتا ہے- ان لوگوں کو فساد فالارض کے علاوہ کوئی کام نہيں- اس ليئے ملک ترقی نہيں کرتا-

    ReplyDelete
  9. واہ بھئی واہ افضل صاحب نے اس سارے واقعے میں سے کتنا اہم پوئنٹ تلاش کیا ہے :smile: مبارک ہو اس سال کاتمغئہ ذہانت آپ کا ہوا :mrgreen:

    ReplyDelete
  10. واہ بھئی واہ افضل صاحب نے اس سارے واقعے میں سے کتنا اہم پوئنٹ تلاش کیا ہے :smile: مبارک ہو اس سال کاتمغئہ ذہانت آپ کا ہوا :mrgreen:

    ReplyDelete
  11. جاوید ایسے نہ کہیں ابھی لوگ آپ پر لسانیت اور صوبائیت کا فتوای صادر فرمادیں گے :razz:

    ReplyDelete
  12. جاوید ایسے نہ کہیں ابھی لوگ آپ پر لسانیت اور صوبائیت کا فتوای صادر فرمادیں گے :razz:

    ReplyDelete