Sunday, December 27, 2009

بینظیربھٹو کی دوسری برسی


آج ستائیس دسمبر کو بے نظیر بھٹو کے قتل کی دوسری برسی منائی جارہی ہے۔ دو سال قبل آج ہی کے دن، پاکستان کی دو مرتبہ وزیراعظم رہنے والی بے نظیر کو راولپنڈی میں انتخابی جلسے کے بعد ایک خودکش حملہ آور نےقتل کردیا تھا۔ ان کے قتل سے جڑے معاملات ابھی تک حل طلب ہیں۔  مقامی تحقیقی اداروں کے علاوہ برطانیہ کے سکاٹ لینڈ یارڈ، امریکہ کی ایف بی آئی کے علاوہ اقوام متحدہ کے خصوصی تحقیقاتی کمیشن نے بھی سانحہ کی تفتیش میں حصہ لیا۔ ابتدائی طور پر واقعے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کو ملوث قرار دیا گیا تھا، تاہم حتمی طور پر واقعے کے اصل ذمہ داران کے نام تاحال سامنے نہیں آسکے ہیں۔ بے نظیر بھٹو کی برسی کی مناسبت سے ایک سندھی گیت ملاحظہ کیجیے۔







3 comments:

  1. بینظیر خودکُش بم چلنے سے قبل ہلاک ہو چکی تھی ۔ اُسے کسی بندوق نما جدید ہتھیار سے ہلاک کیا گیا تھا

    ReplyDelete
  2. بے نظیر کو قتل کرنے والے وہی ہیں جنہوں نے بھٹو کومہرہ بنا کر پاکستان توڑا پھر اسے پھانسی پر لٹکوایا،ضیاءالحق سے بھٹو کو مروا کر اسکا طیارہ اڑوایا،کراچی میں قتل عام کروا کر اور اسے بہانہ بناکر باری باری بے نظیر اور نواز شریف کی حکومتیں ختم کروائیں،جہاد افغانستان اور جہاد کشمیر سے اپنی جیبیں بھریں،اور بطاہر ریٹائرڈ ہیں مگر اپنے کارندے ہر جگہ گھسائے ہوئے ہیں جو اپنی کارگزاریاں دکھاتے رہتے ہیں اور عوام کو وطن پرستی اور مذہب پرستی کے جال مین پھنسا کر سامنے والے کو کافر اور غدار وطن ثابت کرنے میں مصروف ہیں !یہ ایسا گورکھ دھندہ ہے کہ اس سے نجات آسانی سے ممکن نہیں :sad:

    ReplyDelete