Monday, December 7, 2009

سندھی ٹوپی اوراجرک کا دن


وزیراعلٰی سندھ اور پیپلزپارٹی سندھ کے صدر سید قائم علی شاہ کی ہدایت پر سندھی ٹوپی کی عظمت کیلئے صوبے بھر میں اتوار کو سندھی ٹوپی اور اجرک کا دن انتہائی جوش وخروش اورعقیدت واحترام سے منایا گیا۔ مگر اس دن کوئی ثقافتی پروگرام نہیں ہوا بلکہ اس دن سندھی ٹوپی اور اجرک پہن کر ریلیاں نکا لی گئیں وہ ریلیاں بھی سیاسی ثابت ہوئیں۔اگر سندھی ٹوپی اور اجرک کا دن کی عظمت کا دن منانا تھا تو اس دن کوئی ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا جاتا جس سے سندھ کی ثقافت کو کوئی فائدہ ہوتا۔


سندھی ٹوپی دن کا اعلان مقامی سندھی ٹی وی چینل کے ٹی این نے چند دن پہلے کیا تھا۔ کے ٹی این چینل کے مالک اور ایڈیٹر علی قاضی کا کہنا ہے کہ اردو چینل جیو نیوز کے میزبان ڈاکٹر شاہد مسعود نے اپنے ایک پروگرام میں سندھی ٹوپی کو ہدف تنقید بنایا تھا۔ ان کے مطابق انہوں نے بظاہر صدر پاکستان آصف علی زرادری کے دورہ کابل کے دوران سندھی ٹوپی پہننے پر تنقید کی تھی۔


جبکہ جیو نیوز کے ایک اور میزبان کامران خان نے اپنے ایک حالیہ پروگرام میں وضاحت کی ہے کہ جیو نیوز نے سندھی ٹوپی سمیت پاکستان کے کسی بھی علاقے کی ثقافت کو تنقید کا نشانہ نہیں بنایا ہے اور وہ سندھی ٹوپی کا احترام کرتے ہیں۔ کامران خان نے اپنے اس مخصوص پروگرام کا اختتام سندھی زبان میں کیا اور انہوں نے سندھی میں ناظرین سے اللہ واہی کہہ کر اجازت چاہی۔


سندھی ٹوپی اور اجرک کے دن کی مناسبت سے سندھی زبان میں یہ گیت سنیئے







 


4 comments:

  1. ہمارے ملک میں لباس ۔ ثقافت ۔ دین سب کو سیاست کی بھینٹ چڑھایا جاتا ہے

    ReplyDelete
  2. ہمارے ملک میں لباس ۔ ثقافت ۔ دین سب کو سیاست کی بھینٹ چڑھایا جاتا ہے

    ReplyDelete
  3. سندھی ٹوپی بہت خوبصورت چیز ہے اور شائد سندھ سے باہر بھی بہت پہنی جاتی ہے۔ خیر سیاسی مداریوں کے پاس جب لوگوں‌ کو دکھانے کو کچھ نہ ہو تو پھر نفرت کے شعلے بھڑکا کر اپنا اُلو سیدھا رکھتے ہیں۔

    ReplyDelete
  4. صحیح کہا خرم آپنے جیسے ابھی پچھلے دنوں اجمل صاحب کے بلاگ پر ہورہا تھا :evil:

    ReplyDelete