Monday, January 25, 2010

پاکستان فضائیہ کے سابق سربراہ ایئر چیف ایئر مارشل(ر) تنویر محمود احمد کی پروقارتصویر



پاکستان فوبیا کا شکار بھارتی حکومت کے عہدیدار اور انتہا پسندہندو اس وقت انتہائی حیرت اور خفت سے دوچار ہوگئے جب بھارتی حکومت کے ایک بڑے اشتہار میں دیگر اہم شخصیات کے ساتھ پاک فضائیہ کے سابق سربراہ کی مکمل یونیفارم میں تصویر بھی شائع ہوئی۔  بعض شخصیات شاید اتنی متاثرکن ہوتی ہیں کہ دشمن بھی ان کے سحر میں کھو جاتے ہیں اور یہ تعین نہیں کرپاتے کہ انہیں کیا کرنا ہے، شاید پاک فضائیہ کی خوبصورت یونیفارم میں ملبوس پی اے ایف کے سابق سربراہ ایئر چیف ایئرمارشل(ر) تنویر محمود احمد کی پروقارتصویر نے بھی بھارتی حکومت کے کارپردازوں کو اتنا متاثر کیا کہ بچیوں کے قومی دن کے موقع پر منسٹری آف ویمن اینڈ چلڈرن کے مکمل صفحے کے اخباری اشتہار میں بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ،کانگریس کی صدر سونیا گاندھی،کرکٹرزکپل دیو،وریندر سہواگ اور سرود نواز استاد امجد علی خان کے ساتھ ایر چیف مارشل تنویر محمود احمد کی تصویر بھی شامل ہے۔مقامی میڈیا کی نشاندہی اور حکومت پر تنقید کے بعد وزیراعظم آفس نے فوری طور پر وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے عوام سے معافی مانگ لی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم آفس کو بھارتی حکومت کے اشتہار میں غیرملکی شخصیت کی تصویر شائع کرنے پر افسوس ہوا ہے اس معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔ وزیراعظم آفس عوام سے اس غلطی پر معافی کا خواہاں ہے



2 comments:

  1. جس عنوان کے تحت اشتہار دیا گیا ہے ۔ ایئر مارشل تنویر محمود کا نام اس میں شامل ہونا قابل اعتراض یا حیرانی کا باعث نہیں ہونا چاہیئے ۔ ویسے اعتراض برائے اعتراض کرنے والے ہر مُلک میں پائے جاتے ہیں

    ReplyDelete
  2. ابھی شیعب کی بھی مکمل تصاویر آگئی ہیں اخبارات میں

    ReplyDelete