Sunday, January 31, 2010

جاگیرداری نظام

یہ ایک مافیا کی قسم ہے۔ ان کی اکثریت ملک کے غداروں اور غیر ممالک کے ایجنٹوں پر مشتمل ہوتی ہے۔  ان کے باپ دادا نے آزادی کی مخالفت کی اور مجاہدین آزادی کی مخبریاں کرکے جاگیریں حاصل کی تھیں جس میں آزادی کے بعد عوام کا خون چوس چوس کر اور اضافہ کرلیا۔
ان  کا نہ صرف اقتدار پر کنٹرول ہوتا ہےبلکہ یہ جب چاہیں تو حکومت کو بھی غیر مستحکم کرسکتے ہیں ان کی جڑیں اوراثرورسوخ بیرونی ممالک میں بھی ہوتا ہے۔یہ لوگ  قوم کو مشکل میں ڈال کر یہ لوگ سودے بازیاں کرتے ہیں ۔پتہ نہیں کن کن ذرائع  سے ان کے پاس وافر مقدار میں دولت آتی ہے جوحکومتیں بنانے اور گرانے خرچ کرتے ہیں۔

آج پاکستان جن مشکلات کا شکار ہے اس کی بڑی وجہ یہ موروثی جاگیردار لوگ ہیں ۔ یہ جاگیردار لوگ سدا بہار ہوتے ہیں  یہ ہردور میں اقتدار میں ہوتے ہیں۔ایک بھائی اگر پیپلز پارٹی میں ہے تو چاچا، ماما یا پھر خالو مسلم لیگ میں ہے اقتدار سے باہر ہوں تو مارشل لاء کے انتظار میں رہتے ہیں اور کچھ تو ایسے ہیں وہ کامیاب ہی مارشل لاء دور میں ہوتے ہیں۔

2 comments:

  1. آپ نے درست تاریخی نشاندہی کی ہے ۔
    آپ نے لکھا ہے "ان کی اکثریت ملک غداروں کے ایجنٹوں پر مشتمل ہوتی ہے"
    تصحیح کر لیجئے " ان کی اکثریت ملک کے غداروں اور غیر ممالک کے ایجنٹوں پر مشتمل ہوتی ہے"

    ReplyDelete