Sunday, September 27, 2009

چیمپئنزٹرافی ،پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو تاریخی شکست


 


سنچورین: پاکستان نے چیمپئنزٹرافی میچ میں بھارت کوچون رنز سے شکست دیدی ،دومیچوں میں کامیابی اوربہتر رن ریٹ کی بنا پر پاکستان کے سیمی فائنل کھیلنے کا امکان روشن ہے۔

سنچورین میں پاکستان نے ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کیا. ینسٹھ کے مجموعے تک عمران نذیر،کامران اکمل اور یونس خان آؤٹ ہوگئے۔ مین آف دی میچ شعیب ملک نے ایک سوتئیس گیندوں میں ایک سو اٹھائیس رنز کی شاندار اننگز کھیلی،محمدیوسف نے ستاسی رنز بنائے اور ملک کے ساتھ چوتھی وکٹ کی ریکارڈ شراکت میں دوسوچھ رنز کا اضافہ کیا۔پاکستان نے مقررہ اوورز میں نووکٹوں کے نقصان پر تین سودو رنز بنائے۔بھارت کے اشیش نہرا نے چار کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔


بھارتی اننگز میں پاکستان نےدس وائیڈ اورسات نوبال کرائیں لیکن اسپنر کی عمدہ کارکردگی کی وجہ سے پاکستان نےبھارت کودوسواڑتالیس رنز پر آؤٹ کردیا۔راہول ڈریوڈ نے چھہتر،گوتم گمبھیر نے چھپن اورسریش رائنا نے چھیالیس رنز بنائے۔پاکستان چون رنز سے تاریخی فتح ہمکنار ہوگیا۔ محمدعامر،شاہدآفریدی،رانانوید اور سعید اجمل نے دو،دووکٹ لئے۔


چمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی بھارت کیخلاف کامیا بی پر ملک بھر میں جشن کا سماں ہے ۔ذرائع کے مطابق پاکستان کی جیت کے ساتھ ہی ملک بھر میں خوشی کی لہر دوڈ گئی اور جگہ جگہ لوگوں نے کھل کر اپنی خوشی کا اظہار کیا ۔نوجوان دیوانہ وار سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے پاکستان زندہ با د کے نعرے لگائے اور بھنگڑے ڈالے ۔پاکستان اور بھارت کا میچ دیکھنے کیلئے نوجوانوں نے گلی محلوں میں ٹی وی رکھ کر میچ دیکھا اور پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی پر دل کھول پر داد دی ۔میچ میں کامیابی کے ساتھ ہی نوجوان اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا جارہا ہے۔پاکستان اپنا آخری گروپ میچ تیس ستمبر کو آسٹریلیا سے کھیلے گا۔


2 comments:

  1. واقعی پاکستانی کھلاڑیوں نے تو کمال کر دیا۔

    ReplyDelete
  2. واقعی پاکستانی کھلاڑیوں نے تو کمال کر دیا۔

    ReplyDelete