Saturday, September 19, 2009

الوداع الوداع ماہ رمضان


الوداع الوداع الوداع ہے۔۔۔۔
ماہ رمضان بس الوداع ہے۔۔۔۔
دن تیرے آنے سے معتبر تھے،
نور میں ڈوبے شام و سحر تھے،
تیرے جانے سے دل رو رہا ہے،
ماہ رمضان بس الوداع ہے۔

الوداع الوداع الوداع ہے۔۔۔۔
ماہ رمضان بس الوداع ہے۔۔۔۔

سحری افطار تراویح،
اور اذان نماز وہ تسبیح،
یہ سماں نوری تجھ سے ملا ہے،
ماہ رمضان بس الوداع ہے۔

الوداع الوداع الوداع ہے۔۔۔۔
ماہ رمضان بس الوداع ہے۔۔۔۔

رحمتوں کا تُو پیغام لایا،
برکتوں کا امکان لایا،
رتبہ اعلی و افضل تیرا ہے،
ماہ رمضان بس الوداع ہے۔

الوداع الوداع الوداع ہے۔۔۔۔
ماہ رمضان بس الوداع ہے۔۔۔۔

جام رحمت کے تُو نے پلائے،
گُل مرادوں کے تُو نے کھلائے،
تُو جدا ہم سے اب ہو رہا ہے،
ماہ رمضان بس الوداع ہے۔

الوداع الوداع الوداع ہے۔۔۔۔
ماہ رمضان بس الوداع ہے۔۔۔۔

ہم کو بے کل تو پائے گا تب تک،
گر رہے ہیں زنہ اگلے برس تک،
پھر ملیں گے جو حکمِ خدا ہے،
ماہ رمضان بس الوداع ہے۔

الوداع الوداع الوداع ہے۔۔۔۔
ماہ رمضان بس الوداع ہے۔۔۔۔

چل دیا تو جو ہے رب کی جانب،
اہل ایماں کے پُر نم ہیں قالب،
قلب عشرت بھی غم سے بھرا ہے،
ماہ رمضان بس الوداع ہے۔

الوداع الوداع الوداع ہے۔۔۔۔
ماہ رمضان بس الوداع ہے۔۔۔۔

0 تبصرے:

Post a Comment

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔