فلم’’تیرے بن لا دن‘ پاکستان کے ایک صحافی کی زندگی کی کہانی ہے۔ صحافی علی جعفر کے کردار میں مشہور گلوکار علی ظفرہیں، جو امریکہ جا کر کام کرنے کے خواہشمند ہوتاہے۔مگرہر بار اس کی ویزے کی درخواست کو منسوخ کر دیا جاتا ہے۔
فلم’’تیرے بن لا دن‘ پاکستان کے ایک صحافی کی زندگی کی کہانی ہے۔ صحافی علی جعفر کے کردار میں مشہور گلوکار علی ظفرہیں، جو امریکہ جا کر کام کرنے کے خواہشمند ہوتاہے۔مگرہر بار اس کی ویزے کی درخواست کو منسوخ کر دیا جاتا ہے۔
پاکستان ریلوے نے خسارے میں چلنے والی مزید 6 ریل گاڑیاں بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ بند کی جانے والی گاڑیوں میں کوئٹہ سے لاہور چلنے والی چلتن ایکسپریس‘ پشاور سے کراچی چلنے والی تیز رو‘ لاہور سے کراچی چلنے والی شالیمار
قوم کے لئے کتنی شرمندگی کی بات ہے کہ آجکل پاکستان میں جعلی ڈگریوں کا میلہ لگا ہوا ہے۔ اوران پڑھ لوگ پڑھے لکھے لوگوں پر حکومت کر رہے ہیں۔ سیاستدانوں نے جعلی ڈگریاں حاصل کیں اور انہیں اپنے مقصد کے لئے استعمال بھی کیا ۔مزے کی بات یہ ہے کہ ان جعلی ڈگریوں والے اراکین میں مرد حضرات ہی نہیں خواتین کی بھی خاصی تعداد ہے۔
کچھ پاکستانی لیڈران پاکستان کی جگ ہنسائی کا کوئی موقعہ ہاتھ سے خالی نہیں جانے دیتے ۔ اسی سلسلے کی ایک کڑی آج دیکھنے میں آئی۔ جب میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ایک اور نرالی منطق پیش کردی ہے۔ صاحب جی کہتے ہیں کہ ڈگری ڈگری ہوتی ہے اصلی ہو یا جعلی،۔
آخرتحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے ون مین شو سے تنگ آ کرتحریک انصاف کےمرکزی رہنما زبیرخان نےسابق صدر"ر"جنرل پرویز مشرف کی سیاسی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق پاکستان بھر میں فیس بک مکمل طور پر بلاک کردی گئی۔ شان رسالت میں گستاخی پر لاہور ہائی کورٹ نے آج صبح حکومت کو ہدایت کی تھی کہ اکتیس مئی تک اس ویب سائٹ کو مکمل طور پر بند کردیا جائے
جہاں تک ہزارہ قبائل کی تاریخ کا تعلق ہے‘ اسے علاقے کے جغرافیائی اور تہذیبی پس منظر میں نہیں دیکھا جا سکتا۔ کیونکہ یہاں پر وہ پرانی قومیں بھی آباد ہیں‘ جو تاریخی اعتبار سے مقامی ہیں اور متعدد چھوٹی چھوٹی زبانیں بولتی ہیں۔ مگر ان سب کا رشتہ کسی نہ کسی انداز میں ہندکو سے جا ملتا ہے۔ جب کہ اصل ہزارہ قبائل کی زبان پشتو اور فارسی ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور بھارت کی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے جب یہ اعلان کیا کہ وہ شادی کرنے جا رہے ہیں اسی وقت سے ہی سازشوں اور الجھنوں نے سر اٹھا لیا۔ بھارت کی دائیں بازو کی جماعت بی جے پی نے ثانیہ مرزا کو ایک پاکستانی سے شادی کے فیصلے پر نظر ثانی کا کہا ہے جب کہ بھارت کی مرکزی جماعتیں اس مسئلے پر خاموشی طاری کیے ہوئے ہیں۔
اک ایسے معاشرے کا تصور فرمایئے جہاں 30 فیصد جرائم غیرت کے نام پر ہوتے ہوں، 30 فیصد جرائم تجارت کے نام پر ہوتے ہوں یعنی سمگلنگ کو بھی تجارت سمجھا جائے، 30 فیصد جرائم روحانیت کے نام پر ہوتے ہوں اور صرف 10 فیصد جرائم کو ہی جرائم سمجھا جاتا ہو اور گہرائی میں جا کر دیکھیں تو ان 10 فیصد جرائم کو بھی ”نظریہ ضرورت“ کی ڈھال میسر ہو۔
جشن عید میلادالنبی
لومبارک ہو پھر آئی عید میلادالنبی
اک بہار تازہ لائی عید میلادالنبی
گل کھلے ہیں ہر طرف نغمہ سرا ہیں بلبلیں
گلشن عالم میں آئی عید میلادالنبی
بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان کاکہناہےکہ”خان“ کوئی خاندانی نام نہیں بلکہ ایک خطاب ہے اس لیے میری اہلیہ گوری یا دوسری خواتین جو اپنے نام کے ساتھ لاحقہ کے طور پر خان کا خطاب استعمال کرتی ہیں وہ غلط ہے۔
سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کراچی اور راشد لطیف کرکٹ اکیڈمی کے اشتراک سے ٹی۔ ٹوئنٹی کراچی چیمپئنزلیگ کا آغاز ہو گیا ہے. ناظم کراچی سید مصطفی کمال نے ٹی۔20 کراچی چیمپئنز لیگ کا افتتاح کورنگی کی راشد لطیف اکیڈمی گراؤنڈ میں کیا۔ اس موقع پرآتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا جسے شائقین کی بڑی تعداد نے دیکھا .
ساوٴتھ ایشین گیمزمیں 100میٹرکی ریس میں گولڈمیڈل حاصل کرنے والی نسیم حمید کا تعلق کورنگی کراچی سے ہے کراچی کی غریب بستی میں رہنے والی نسیم حمید نے ساوٴتھ ایشین گیمزمیں تیزترین ایتھلیٹ کا اعزازحاصل کرکے کراچی ہی نہیں بلکہ پوری قوم کاسرفخرسے بلندکردیاہے ،پوری قوم کواپنی اس بیٹی پر فخرہے۔
کل حیدرآباد کے علاقے کھاتہ چوک پر اسٹریٹ کرائم کی انوکھی واردات ہوئی۔ ایک نوجوان جو جینز اور شرٹ میں ملبوس تھا اور کھا تہ چوک پر موبائل فون پر کسی سے بات کرنے میں مصروف تھا۔ اسی دوران دو ڈاکو آئے جو موٹر سائیکل پر سوار تھے ۔
یہ پوسٹ میں نے ایک اردو فورم پڑھی تھی۔ مجھے پسند آئی اس لئے آپ سے بھی شئیر کر رہا ہوں۔
بيٹا ون، ٹو، تھری سناؤ-- ماشاع اللہ-- بہت ذہين بچی ہے-- کونسی کلاس ميں ہے-- کيا؟ صرف دوسال کی ہے-- وغيرہ وغيرہ- ان جملوں سے تو آپ سب ہی مانوس ہونگے- جب بچہ کم عمری ميں ہی دو کا پہاڑا سنانے لگے ،
کیا پیپلزپارٹی اب بھی واقعی ایک سیاسی جماعت ہے یا لیڈرشپ کی تبدیلی کے ساتھ ہی اس کے تیور بھی تبدیل ہوچکے؟ پیپلزپارٹی ہیجان اور ہذیان زدہ کیوں ہے؟ اور ان کے لہجے اتنے غیرمتوازن ، غیر مہذب اور متشدد کیوں ہو رہے ہیں؟ وہ جو کل تک کہہ رہے تھے کہ خاکم بدہن ہم نے پاکستان توڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا، اب یہ کہتے ہوئے زخم خوردہ کراچی کے ساتھ کیا کرنا چاہتے ہیں کہ…
پاکستانی تاریخ بھی ا پنے اندر ایک پراسرار راز رکھتی ہے۔ ہمارے شہری عوام بھی اس کھلی حقیقت سے نا واقف ہیں کہ ملک کے اصل عوامی قائدین کون ہیں، حقیقی عوامی نمائندے کون ہیں کن پر بھروسہ کیا جا سکتا ہے، یہ غریب عوام باسٹھ سالوں سے ایک ہی سوراخ سے ڈ سے جا رہے تھے اور آج تک بے چارے بے ہو شی کی حالت میں بے دریغ بار بار استعمال کیے چلے جا رہے تھے۔
پاکستان فوبیا کا شکار بھارتی حکومت کے عہدیدار اور انتہا پسندہندو اس وقت انتہائی حیرت اور خفت سے دوچار ہوگئے جب بھارتی حکومت کے ایک بڑے اشتہار میں دیگر اہم شخصیات کے ساتھ پاک فضائیہ کے سابق سربراہ کی مکمل یونیفارم میں تصویر بھی شائع ہوئی۔
انڈین پرئمیرلیگ بن گئی ہے انڈین پرابلم لیگ ۔ اس موقعےپرشلپا شیٹی، پریٹی زنٹا،للیت مودی اور انڈین کرکٹ بورڈ کے "پراسرار"موقف
لیاقت علی خان پاکستان کے پہلے وزیراعظم تھے۔ آپ ہندوستان کے علاقے کرنال میں پیدا ہوئے نواب زادہ لیاقت علی خان، نواب رستم علی خان کے دوسرے بیٹے تھے۔ آپ 2 اکتوبر، 1896ء کو پیدا ہوئے۔ آپ کی والدہ محمودہ بیگم نے گھر پر آپ کے لئے قرآن اور احادیث کی تعلیم کی انتظام کروایا۔ 1918 میں آپ نے ایم اے او کالج علی گڑھ سے گریجویشن کیا۔ 1918 میں ہی آپ نے جہانگیر بیگم سے شادی کی۔ شادی کے بعد آپ برطانیہ چلے گئے جہاں سے آپ نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔اور 1922 میں انگلینڈ بار میں شمولیت اختیار کی۔ 1923 میں ہندوستان واپس آئے اور مسلم لیگ میں شامل ہوئے۔ 1936 میں آپ مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل بنے۔ آپ قائد اعظم محمد علی جناح کے دست راست تھے۔
عوام کی ڈیمانڈ
بہت پہلے اک نعرہ تھا
روٹی کپڑا اور مکان
اب تو ہم یہ مانگتے ہیں
بجلی چینی امن امان
بابا مجھکوڈرلگتا ہے یہ خون ریزی،یہ دل سوزہنگامے
مسلمان کو مسلمانوں سے ڈر لگتا ہے
وہ جو ملکِ گستاخ ہے کچھ بھی نہیں
دھرتی کے شیطانوں سے ڈرلگتا ہے
کسی بھی شخص کی کامیابی یا ناکامی کا کریڈٹ صرف اس شخص کی ذات پر ہی نہیں بلکہ اس کے عزیزوں،رشتہ داروں اور دوستوں کے روئیےاور برتا ؤپر بھی ہوتا ہے۔ اگر ہم کوئی کامیابی حاصل کرتے ہیں تو وہ کامیابی ایک ہماری کامیابی نہیں ہوتی بلکہ ہمارے ان چاہنے والوں کی بھی ہوتی ہے جو قدم قدم پر ہماری رہنمائی اور حوصلہ افزائی کرتے ہیں،
شہر میں کہیں واردات ہوجائے تو پولیس کو اطلاع ہوجاتی ہے۔آج کل وہ موقع پر بھی پہنچ جاتی ہے مگرسانپ پہلے ہی نکل گیا ہوتاہے لکیر کی پٹائی کے دوران لٹنے والے بدنصیب شخص کااورکباڑہ ہو جاتاہے۔پولیس کی کارکردگی کا اندازہ اس وڈیو سے لگایا جاسکتا ہے۔
پڑوسی سے اچھے تعلقات رکھنا اس کے کام آنا ،اس کی عزت کرنا بڑی خوبی ہےاور ان باتوں کاشمار اعلی اخلاق اور شرافت میں ہوتا ہے۔جوشخص اپنے پڑوسی سے محبت نہ کرے وہ اچھا انسان نہیں ہے۔بلکہ اس کا ایمان چھن جانے کا بھی خطرہ ہے۔حضور پاکﷺکا ارشادہے"تم میں سے کوئی مومن نہ ہو گا جب تک اپنے پڑوسی کو اتنا پیارا نہ رکھے جتنا اپنی جان کو پیارا رکھتا ہے"۔
اللہ سے دعا ھے کہ یہ سال ھم سب کے لئے اچھا اور امن و سلامتی، ترقی و خوشحالی کا ھو اور پاکستانیوں کو متحد ھونے کی توفیق عطا فرمائے،اب نیا سال شروع ہونے والا ہے۔
کراچی میں اربوں ر وپے کی جائیداد کا نذرآتش کیا جانا بظاہر کرا چی کی معیشت کو مفلوج کرنےاور کراچی کی ترقی کو روکنے کا ایک طے شدہ منصوبہ تھا۔ بلاسٹ کے ذریعے درجنوں افراد کو موت کے گھاٹ اتارنا اور زخمی کردینا بلا شبہ انتہائی قابل مذمت اور المناک دہشت گردی ہے۔